گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا کا پارٹی کی نئی قیادت کے احکامات ماننے سے انکار، میرے استعفے کا فیصلہ کون کرے گا؟دھماکہ خیز اعلان کردیا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا کا پارٹی کی نئی قیادت کے احکامات ماننے سے انکار، میرے استعفے کا فیصلہ کون کرے گا؟دھماکہ خیز اعلان کردیا


پشاور(قدرت روزنامہ) ترجمان گورنر خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ اقبال ظفر جھگڑا کے استعفے کا فیصلہ پارٹی قائد نواز شریف کریں گے.گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا کے ترجمان علی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقبال ظفر جھگڑا کے استعفے کا حتمی فیصلہ میاں نواز شریف کریں گے.

ضرور پڑھیں: کہاں سورج چمکے گا اور کہاں بارشیں ہو ں گی؟ محکمہ موسمیات نے شہریوں کیلئے اہم پیشگوئی کر دی

انہوں نے بتایا کہ 27 جولائی کو چاروں صوبوں کےگورنروں کی صدر مملکت سے ملاقات ہوئی تھی اور چاروں گورنروں نے صدر مملکت کے ساتھ ہی استعفے دینے کا فیصلہ کیا تھا.علی خان نے بتایا کہ نواز شریف اگر کہیں گے تو اقبال ظفر جھگڑا اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے.انہوں نے کہاکہ گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا اور گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کل نوازشریف سے ملاقات کریں گے..

ضرور پڑھیں: علیم خان ، یاسر راجہ اور یاسمین راشد کی چھٹی! وزارت اعلیٰ پنجاب کیلئے تحریک انصاف کا مضبوط ترین امیدوار سامنے آگیا

مزید خبریں :