محمود خان کووزیراعلیٰ کے پی کے نامزد کرنےکے فیصلے کاخیرمقدم کرتاہوں،پرویزخٹک - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

محمود خان کووزیراعلیٰ کے پی کے نامزد کرنےکے فیصلے کاخیرمقدم کرتاہوں،پرویزخٹک


نوشہرہ(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے محمود خان کو وزیر اعلیٰ نامزد کرنے کے بعد سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک کا بیان سامنے آگیا . نجی ٹی وی چینل” جیو نیوز“ کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ و رہنما تحریک انصاف پرویز خٹک نے محمود خان کے وزیر اعلیٰ کے پی کے منتخب ہونے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ محمود خان کووزیراعلیٰ کے پی کے نامزد کرنےکاخیرمقدم کرتاہوں،محمود خان کی بطور وزیر اعلیٰ نامزدگی انتہائی موزوں فیصلہ ہے،ان کی نامزدگی پرعمران خان سے مشاورت ہوئی تھی،پارٹی چیئرمین نے اہم فیصلوں میں میرے ساتھ مشاورت کی ہے،میرے بارے میں چیئرمین عمران خان جوفیصلہ کریں گے،مجھے وہ من عن قبول ہوگا.

ضرور پڑھیں: ’’مجھے اب ڈرلگتا ہے کہ ۔ ۔ ۔‘‘ معروف اداکارہ ریشم نے شادی سے ہی انکار کردیا ، وجہ ایسی کہ آپ کو بھی شدید دکھ ہوگا

واضح رہے رہنما تحریک انصاف پرویز خٹک نے بھی وزارت اعلیٰ بننے کی خواہش کا اظہار کیاتھا جس کو عمران خان نے وفاق میں نمبر گیم پورے نہ ہونے کے باعث رد کر دیا ...

ضرور پڑھیں: ’’تو یہ میرے لیڈر عمران خان کا خواب تھا کہ ۔ ۔ ۔‘‘ زرتاج گل نے ایوان صدر پہنچتے ہی ایسی بات کہہ دی کہ پی ٹی آئی کارکنان کیلئے جذبات پر قابو پانا مشکل ہوجائے گا