عمران خان کو کاغذات نامزدگی میں بشریٰ بی بی کی جائیداد چھپانا مہنگا پڑگیا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

عمران خان کو کاغذات نامزدگی میں بشریٰ بی بی کی جائیداد چھپانا مہنگا پڑگیا


پشاور(قدرت روزنامہ) عمران خان کو کاغذات نامزدگی میں بشریٰ بی بی کی جائیداد چھپانا مہنگا پڑگیا. چئیرمین تحریک انصاف کے خلاف درخواست دائر، پشاور ہائیکورٹ نے نوٹس جاری کردیا.

ضرور پڑھیں: منرل واٹرکمپنیوں کےخلاف بھی نوٹس لوں گا،چیف جسٹس پاکستان کاسیمنٹ فیکٹریوں کو پانی فراہم کرنے والے تالاب بند کرنے کا حکم

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف اس وقت حکومت سازی کے آخری مراحل میں پہنچ چکی ہے.ملک بھر کی چھوٹی بڑی سیاسی جماعتوں نے عمران خان کی حمایت کا اعلان کررکھا ہے جن میں جی ڈی اے،،ایم کیو ایم،،،بلوچستان نیشنل پارٹی،بلوچستان عوامی پارٹی، جمہوری وطن پارٹی اور مسلم لیگ ق شامل ہیں.ان تمام جماعتوں کی حمایت کے بعد تحریک انصاف کو وفاق میں عددی اکثریت حاصل ہو چکی ہے ..تحریک انصاف وفاق میں اپنی حکومت بنانے کو تیار ہے توعمران خان نے بھی وزارت اعظمیٰ کے لیے تیاریاں شروع کر رکھی ہیں. اس موقع پر عمران خان کو بری خبر سنا دی گئی ہے.کپتان کے لیے رحمت سمجھی جانے والی انکی شریک حیات بشریٰ بی بی کے باعث کپتان کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ گیا. عمران خان کو این اے 35 بنوں کے کاغذات نامزدگی مین بشریٰ بی بی کی جائیداد چھپانا مہنگا پڑگیا. اس اقدام پر چئیرمین تحریک انصاف کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے.درخواست دہندہ کا موقف ہے کہ این اے 35 بنوں کے کاغذات نامزدگی میں عمران خان نے بشریٰ بی بی کی جائیداد کا ذکر نہیں کیا اور نہ ہی سیتا وائٹ سے اپنی بیٹی ٹیریان کا ذکر کیا ہے.اس درخواست پر پشاور ہائیکورٹ نے عمران خان کو نوٹس جاری کردیا ہے.اگر عدالت اس درخواست کو قبول کرتی ہے تو عمران خان کو نااہلی کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے اور یوں انکی وزارت اعظمیٰ بھی خطرے میں پڑ گئی ہے...

ضرور پڑھیں: ’’ سابق کرکٹرز کی عمران خان سے ملاقات لیکن کسی کو بھی ہمت نہ ہوئی کہ ۔ ۔ ۔‘‘ نجی ٹی وی چینل کا ایسا دعویٰ کہ شائقین کرکٹ کی حیرت کی انتہاء نہ رہے گی