عید کی خوشیاں دوبالا سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

عید کی خوشیاں دوبالا سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی


پشاور(قدرت روزنامہ) :خیبرپختونخواہ حکومت نے سرکاری ملازمین کو بڑی عید پر بڑی عیدی دے دی. خیبر پختونخواہ حکومت نے تمام سرکاری ملازمین کو 17 اگست تک تنخواہوں اورپینشنزکی ادائیگی یقینی بنانے کا حکم دے دیا.

ضرور پڑھیں: ’’ سابق کرکٹرز کی عمران خان سے ملاقات لیکن کسی کو بھی ہمت نہ ہوئی کہ ۔ ۔ ۔‘‘ نجی ٹی وی چینل کا ایسا دعویٰ کہ شائقین کرکٹ کی حیرت کی انتہاء نہ رہے گی

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں عید الضحیٰ کی ممکنہ تاریخ کے حوالے سے ماہرین فلکیات کی جانب سے اہم بیان جاری کیا گیا ہے.ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ پاکستان میں عید الضحیٰ 22 اگست بروز بدھ کو ہونے کا امکان ہے. پاکستان میں ذی الحج کا چاند 12 اگست کو نظر آ جانے کے واضح امکانات ہیں. 12 اگست کو ذی الحج کا چاند نظر آنے کی صورت میں پاکستان میں عید الضحیٰ 22 اگست بروز بدھ کو ہوگی. جبکہ ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے مفتی منیب الرحمان کی صدارت میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 12 اگست کو کراچی میں ہوگا.   دوسری جانب عید الضحیٰ کی آمد کے پیش نظر وفاقی حکومت نے 17 اگست کوتنخواہ اور پنشن کی ادائیگی کی ہدایات جاری کردیں. وفاقی حکومت نے حکم جاری کیا کہ عید سے قبل ہی متعلقہ محکمے اس حکم نامے پر عملدرآمد ہو یقینی بنائیں.اس کے بعد پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کو اسی طرز کی خوشخبری دیتے ہوئے اعلان کیا کہ پنجاب حکومت کے تحت کام کرنے والے تمام سرکاری ملازمین کو 17 اگست تک تنخواہیں اور پینشنز ادا کر دی جائیں گی.اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ خیبرپختونخواہ حکومت نے سرکاری ملازمین کو بڑی عید پر بڑی عیدی دے دی. خیبر پختونخواہ حکومت نے تمام سرکاری ملازمین کو 17 اگست تک تنخواہوں اورپینشنزکی ادائیگی یقینی بنانے کا حکم دے دیا.حکومت کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 17 اگست سے پہلے پہلے تمام سرکاری ملازمین کو تنخواہیں اور پینشنز دے دی جائیں گی...

ضرور پڑھیں: ” اللہ آپ کی زبان مبارک کرے“صحافی نے نوازشریف سے کیا بات پوچھ لی کہ جواب میں انہوں نے یہ کہا ؟ حیران کن خبرآگئی