بنوں ، مسلح افراد کی فائرنگ ، پی ٹی آئی رہنما زخمی ، چچا زاد بھائی جاں بحق  - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

بنوں ، مسلح افراد کی فائرنگ ، پی ٹی آئی رہنما زخمی ، چچا زاد بھائی جاں بحق 


بنوں (قدرت روزنامہ) ٹاؤن شپ کے قریب مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کر دی جس سے پاکستان تحریک انصاف کے ڈسٹرکٹ کونسلر زعفران خان زخمی ساتھی جاں بحق ہو گیا،وجہ عداوت جائیداد تنازعہ بتایا ہے ،پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی.تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف یونین کونسل اسپرکہ وزیران کے ڈسٹرکٹ کونسلر زعفران خان اپنے چچا زاد بھائی کے ہمراہ خلیفہ گل نواز ہسپتال کے سامنےدوائی خرید رہے تھے کہ مبینہ ملزمان احسان اللہ ، شاہ عبداللہ اور رضوان اللہ نے آ کر ان پر فائرنگ کر دی جس سے زعفران خان زخمی ہو گئے جبکہ چچا زاد بھائی فرمان موقع پر جاں بحق ہو گئے اسی طرح خلیفہ گل نواز ہسپتال گیٹ میں ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار بھی فائرنگ کی زد میں آ گیا اور معمولی زخمی ہو ا پولیس کے مطابق وجہ عداوت جائیداد پر تنازعہ بتایا گیا ہے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی.

ضرور پڑھیں: ’’مجھے اب ڈرلگتا ہے کہ ۔ ۔ ۔‘‘ معروف اداکارہ ریشم نے شادی سے ہی انکار کردیا ، وجہ ایسی کہ آپ کو بھی شدید دکھ ہوگا

..

ضرور پڑھیں: ’’تو یہ میرے لیڈر عمران خان کا خواب تھا کہ ۔ ۔ ۔‘‘ زرتاج گل نے ایوان صدر پہنچتے ہی ایسی بات کہہ دی کہ پی ٹی آئی کارکنان کیلئے جذبات پر قابو پانا مشکل ہوجائے گا