عوامی نیشنل پارٹی کے شہید رہنما ہارون بلور پشاور میں سپرد خاک،نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

عوامی نیشنل پارٹی کے شہید رہنما ہارون بلور پشاور میں سپرد خاک،نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت


پشاور (قدرت روزنامہ)پشاور کے علاقے یکہ توت میں گذشتہ رات خود کش بم دھماکے میں شہید ہونے والے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماہارون بلورکی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد ان کی میت کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیاہے . تفصیلات کے مطابقپشاور دھماکے میں شہید ہونے والے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اور  پی کے 78 سے امیدوار بیرسٹر ہارون بلور کی وزیر باغ میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد انہیں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا، نماز جنازہ میں اے این پی سربراہ اسفند یار ولی خان، الیاس بلور، غلام احمد بلور، سیاسی و مذہبی شخصیات، قریبی عزیز و اقارب سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی.

ضرور پڑھیں: فوج اور پولیس کے اہلکار پریزائڈنگ افسر کی ہدایات پر عمل اور رپورٹ کریں گے :سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب

ہارون بلور کا جسد خاکی نماز جنازہ کے بعد بڑے جلوس کی شکل میں تدفین کیلئے آبائی قبرستان لے جایا گیا، جہاں انہیں سپرد خاک کردیا گیا.واضح رہے کہ گذشتہ رات   پشاور کے علاقے یکہ توت میں ہونے والے خود  کش بم دھماکے میں ہارون بلور سمیت 21 افراد شہید اور 50 سے زائد زخمی ہوئے تھے، خودکش حملہ اس وقت کیا گیا جب ہارون بلور کارنر میٹنگ کیلئے پہنچے تھے، ان کی آمد کے موقع پر یکہ توت میں آتشبازی جاری تھی کہ زور دار دھماکا ہوگیا.یاد رہے کہ  بیرسٹر ہارون بلور کے والد بشیر بلور کو بھی دسمبر 2012ء میں خودکش حملے میں شہید کردیا گیا تھا.

..

ضرور پڑھیں: نواز شریف کے جیل میں جانے کے بعد شہباز شریف کے بیانات ’پکڑ‘میں آگئے ،الیکشن سے دو دن قبل نگران حکومت نے شہباز شریف کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا