نگران وزیراعظم اور آرمی چیف کی بلور ہاؤس پشاورآمد،شہید ہارون بلور کی شہادت پراظہار تعزیت - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

نگران وزیراعظم اور آرمی چیف کی بلور ہاؤس پشاورآمد،شہید ہارون بلور کی شہادت پراظہار تعزیت


پشاور(قدرت روزنامہ)نگران وزیراعظم جسٹس (ر)ناصرالملک اور آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ پشاورمیں بلور ہاﺅس پہنچ گئے اور انہوں نے شہید ہارون بلور کی شہادت پر اہل خانہ سے اظہار تعزیت بھی کیا. میڈیا رپورٹس کے مطابق نگران وزیراعظم جسٹس (ر)ناصرالملک اور آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے لئے پشاور پہنچے تو اجلاس میں شرکت سے پہلے دونوں رہنما بلور ہاﺅس پہنچ گئے اور شہید ہارون بلور کی شہادت پران کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا جبکہ نگران وزیراعظم جسٹس (ر)ناصرالملک اور آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کی بلو ر ہاﺅس آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے .

ضرور پڑھیں: گیسٹ ہائوس میں بھارتی خاتون کو 40 افراد چار روز تک ریپ کا نشانہ بناتے رہے

واضح رہے کہ پشاور میں اے این پی کی کارنر میٹنگ کے دوران خودکش حملے کے نتیجے میں پارٹی رہنما اور پی کے 78 سے اے این پی کے امیدوار بیرسٹر ہارون بلور سمیت 22 افراد شہید جبکہ 60 سے زائد زخمی ہوگئے تھے.

..

ضرور پڑھیں: 17ویں ہی میچ میں ڈبل سنچری ،فخر سب کو پیچھے چھوڑ گئے

مزید خبریں :

آسمان کی آفتیں

آسمان کی آفتیں

(18:01) جولائی 21, 2018