انتخابات2018 ، خواجہ سراؤں نے اب تک کا سب سے بڑا مطالبہ کردیا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

انتخابات2018 ، خواجہ سراؤں نے اب تک کا سب سے بڑا مطالبہ کردیا


پشاور(قدرت روزنامہ)عام انتخابات میں حصہ لینے والے خواجہ سراﺅں نے الیکشن فیس ختم کرنے کا مطالبہ کردیا. تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی گلالئی کے ٹکٹ پرالیکشن لڑنے والے خواجہ سرا نایاب علی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ این  اے 142 اوکاڑہ سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑرہاہوں،الیکشن لڑنے کےلئے30 ہزارروپے کی فیس نہیں دے سکتے. نایاب علی کا کہناتھا کہ خواجہ سراﺅ کو مختلف پارٹیوں کی جانب سے دھمکیاں مل رہی ہیں،مشکلات کے باوجود بھر پورانتخابی مہم چلائیں گے. انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ الیکشن لڑنے کےلئے30 ہزارروپے کی فیس نہیں دے سکتے،درخواست ہے کہ الیکشن فیس ختم کی جائے.

..