حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ ۔۔۔۔۔ مریم نواز نے نواز شریف کے حوالے سے ایسی بات کہہ دی کہ ہر کوئی حیران رہ گیا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ ۔۔۔۔۔ مریم نواز نے نواز شریف کے حوالے سے ایسی بات کہہ دی کہ ہر کوئی حیران رہ گیا


بونیر(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو پہلے نااہل کیا گیا پھر جماعت کی صدارت چھینی گئی اب غداری کے فتوے نکال کرلے آئے ہیں نوازشریف کو کسی حب الوطنی کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں.بونیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ پہلے نوازشریف کے خلاف کرپشن کیس کو آزما کردیکھا گیا پھر وزارتِ عظمیٰ سے نااہل کیا گیا اور پھر پارٹی کی صدارت بھی چھین لی گئی اور جب کچھ حاصل نہ ہوا تو ڈبے سے غداری کا فتویٰ نکال کرلے آئے، دو روز سے فتوے جاری کئے جارہے ہیں. انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے انٹرویو کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جاتا ہے اور غداری کارڈ کھیلا جا رہا ہے مخالفین نے عوام اور نوازشریف کو دور کرنے اور محبت کم کرنے کی بہت کوشش کی لیکن 30 سال سے نوازشریف اورعوام کا رشتہ ہر روزگہرااور بڑھتا جارہا ہے، عوام نے نوازشریف کو 3 بار وزیراعظم بنایا، یہی عوام ہمارے خلاف پروپیگنڈے کا جواب 2018 میں دیں گے.مریم نواز کا کہنا تھا کہ جب بھارت نے ایٹمی دھماکے کئے تو سپر پاور امریکا کے سامنے ڈٹ جانے والا اور دھماکوں کا جواب دھماکوں سے دینے والا وطن کا دفاع ناقابل تسخیر بنانے والا نوازشریف کیسے غدار ہوگیا،

اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر امن قائم کرنے والا، آئین اور قانون کی بالادستی کی بات کرنے والا غدار ہوسکتا ہے، نوازشریف اس دھرتی کا بیٹا ہے اسے کسی سے حب الوطنی کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں. انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف غدار اور جنہوں نے پاکستان کو دہشت گردی کے اندھیروں میں دھکیلا، امریکا کو قوم کی بیٹی بیچ دی، ججز کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا، کراچی کو خون میں نہلایا وہ محب وطن ہوگیا.دوسری جانب سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اس شخص کو غدار کہا گیا جو ملک کے لیے مرتا ہے، اگر میں غدار ہوں تو ایک قومی کمیشن بنایا جائے تاکہ حساب کتاب ہو جائے.بونیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کے پی کے لیے کچھ نہیں کیا، سوات کے لوگوں سے جب پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے ہمیں ذلیل و رسوا کیا اور صوبے میں کوئی ترقی نہیں ہوئی.ان کا کہنا تھا کہ اگر ہماری حکومت ہوتی تو بونیر میں موٹر وے بن چکی ہوتی لیکن اگر ابھی نہیں بنی تو 2018 کے بعد بن جائے گی.نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہم نے قوم کے ساتھ جو بھی وعدے کیے پورے کیے، دہشت گردوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر مقابلہ کیا اور امن قائم کرنے کا وعدہ پورا کیا، پاکستان کی ترقی کا وعدہ پورا کیا.انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ہماری حکومت آئی تو صوبے کی تقدیر بدل دیں گے.سابق وزیراعظم نے کہا کہ اس شخص کو غدار کہا گیا جو ملک کے لیے مرتا ہے، اگر میں غدار ہوں تو پھر ایک قومی کمیشن بنایا جائے، مجھے بھی بلایا جائے اور دوسرے لوگوں کو بھی بلایا جائے، تحقیقات کی جائے اور کمیشن کی رپورٹ پوری قوم کے سامنے رکھی جائے، پھر جو بھی مجرم ثابت ہو اسے سر عام پھانسی پر لٹکایا جائے.(ذ،ک)

..

مزید خبریں :

سروے