سگریٹ نوشی کرنے والے افراد سمیت پھیپھڑوں کے امراض میں مبتلا افراد کیلئے سب سے بڑی خبر - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

سگریٹ نوشی کرنے والے افراد سمیت پھیپھڑوں کے امراض میں مبتلا افراد کیلئے سب سے بڑی خبر


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں تین ممالک کے افراد پر کی جانے والی ایک تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ روز ٹماٹر اور سیب کھانے والے افراد پھیپھڑوں کے کینسر سمیت ان نقصانات سے بچ سکتے ہیں.رپورٹ کے مطابق ٹماٹر اور فروٹ کا سگریٹ نوشی کرنے والے افراد سمیت پھیپھڑوں کے امراض میں مبتلا افراد کی صحت پر پڑنے والے افراد کا جائزہ لینے کے لیے 2002میں تحقیق کی گئی.

تحقیق کے لیے جرمنی، ناروے اور برطانیہ کےایسیافراد کی رضاکارانہ خدمات حاصل کی گئیں جو سگریٹ نوشی کرتے رہے ہیں.ایسے افرادجنہیں پھیپھڑوں کے مختلف امراض لاحق تھے، پروگرام میں شامل رضاکاروں کی سال تک سال تک نگرانی میں رکھا گیا.اس کے بعد تمام مریضوں کے ٹیسٹ کیے گئے.نتائج سے پتہ چلا کہ وہ افراد جنہیں ٹماٹر اور سیب کی زیادہ خوراک لینے کو کہا گیا تھا. ان میں بہتری ریکارڈ کی گئی.ماہرین کے مطابق نتائج میں نتائج میں روز دو ٹماٹر اور سیب کا تیسرا حصہ کھانے والے افراد میں پھیپھڑوں کے کینسر سمیت دیگر امراض اور سگریٹ نوشی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے امکانات کم ہوگئے.

دریں اثناء ایک اورریسرچ سے پتہ چلا ہے کہ سگریٹ کو بطور ٹرائی آزمانے والے کم از کم دو تہائی افراد عادی تمباکو نوشی کرنے لگتے ہیں.برطانیہ، امریکہ، آسٹریلیا کے ڈیٹا سے پتہ چلا ہے کہ60فیصد لوگوں نے اسموکنگ کی ٹرائی کی اور ان میں سے69فیصد اسے روزانہ استعمال کرنے کی لت میں مبتلا ہوگئے.یہ ریسرچ ،سگریٹ نوشی روکنے کے تجربات کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے. پروفیسر پیٹر ہاجک، جوکوئن میری یونیورسٹی کے ریسرچر ہیں انہوں نے پہلی مرتبہ شوقین سگریٹ نوش سے عادی سگریٹ نوشی کی لت میں مبتلا ہونے والے افراد سے متعلق اعدادوشمار جمع کئے . ان اعدادو شمار کے بعد ایسے افراد کی جو شرح نکلی وہ انتہائی حیران کن ہے.اس شرح کو باقاعدہ دستاویزی شکل دی گئی تو یہ نتائج سامنے آئے کہ 11تا15سال کے19فیصد نوجوانوں نے سگریٹ کو بطور شوق ٹرائی کیا.

..

مزید خبریں :

سروے