انسانی جسم یا عجائبات کا مجموعہ پڑھیں‌ ایک دلچسپ رپورٹ - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

انسانی جسم یا عجائبات کا مجموعہ پڑھیں‌ ایک دلچسپ رپورٹ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انسان کا جسم خود ایک عجائبات کا نمونہ ہے اور اس میں‌ایسے دلچسپ باتیں‌ہیں‌جو بہت کم لوگوں‌کے علم میں‌ہوتی ہیں‌آج ہم آپ کو انسان کے جسم کے بارے میں‌کچھ معلومات دیتے ہیں‌جنہیں‌پڑھنے کے بعد آپ بھی سبحان اللہ کہ اٹھیں‌گے .


٭…بڑوں کے مقابلے میں بچوں کی ساٹھ ہڈیاں زیادہ ہوتی ہیں .تاہم آپ جیسے جیسے بڑے ہوتے جاتے ہیں ،یہ اضافی ہڈیاں ایک دوسرے میں ضم ہونے لگتی ہیں.
٭…ایک نئی تحقیق کے مطابق چالیس سال کی عمر تک پہنچنے تک آپ کا دماغ مسلسل تیار ہوتا رہتا ہے.
٭…ہر شخص کی زبان کے نشانات دوسرے شخص کی زبان سے مختلف ہوتے ہیں. انگلیوں اور ہتھیلی کے نشان بھی سبھی لوگوں میں مختلف ہوتے ہیں.
٭…آپ کا دل پوری زندگی میں اتنا زیادہ خون پمپ کرتا ہے جس سے کاروں کے دوسو ٹینک بھرے جاسکتے ہیں
٭…ہمارا دل روزانہ اتنی توانائی پیدا کرتا ہے جس سے ٹرک کو بیس میل (32کلومیٹر) کے فاصلے تک چلایا جاسکتا ہے.
٭…انسان کا جسم اتنی مقدار میں لوہا پیدا کرتا ہے جس سے باآسانی ایک تین انچ لمبی کیل تیار کی جاسکتی ہے.
٭…دل کا اپنا الیکٹریکل سسٹم ہوتا ہے .یہی وجہ ہے کہ جسم سے باہر نکالے جانے کے باوجود دل دیر تک مسلسل دھڑکتا رہتا ہے.


٭…آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ پسینے سے بو نہیں آتی.دراصل یہ بو انسانی جسم کی ہوتی ہے جو جلد پر موجود جراثیم کے پسینے سے ساتھ ملنے کی وجہ سے آتی ہے.
٭…اگر ہماری آنکھیں ڈیجیٹل کیمرہ ہوتیں تو یہ 576 میگا پکسل کی حامل ہوتیں.
٭…ہمارے پاؤں جسم کی ایک چوتھائی ہڈیوں پر مشتمل ہوتے ہیں. اس کا مطلب یہ ہے کہ پاؤں کی ہڈیوں کی ترتیب جسم کی باقی ہڈیوں پر اثر انداز ہوتی ہے.
٭…اگرچہ خواتین کے دل کا سائز چھوٹا ہوتا ہے لیکن یہ مردوں کے دل کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے دھڑکتا ہے.
٭…ہماری ناک پچاس ہزار مختلف خوشبوؤں کو پہچاننے یا شناخت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے.
کیا آپ جاتتے ہیں آپ کے بستر کے نیچے جمع زیادہ تر مٹی، آپ کی مردہ جلد ہوتی ہے جو سونے کے دوران جھڑتی ہے.


انسانی جسم کی موت کے 3 دن بعد وہ انزائم جو زندگی میں آپ کا کھانا ہضم کرنے میں مدد دیتے ہیں، وہی انزائم مردہ جسم کو کھانا شروع کردیتے ہیں.
اسی وجہ سے اللہ نے انسان کو دعوت دی ہے کہ وہ اپنے جسم میں‌غور و فکر کریں‌تو اسے اللہ کی قدرت نظر آجائے گی . اللہ کا فرمان ہے :وَفِي أَنفُسِكُمْ ۚ أَفَلَا تُبْصِرُونَ ﴿٢١﴾اور خود تمہارے نفوس میں تو کیا تم دیکھتے نہیں

..

مزید خبریں :

سروے