زائرہ وسیم نے خود کشی کی ۔ حقیقت سامنے آگئی - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

زائرہ وسیم نے خود کشی کی ۔ حقیقت سامنے آگئی


سلام آباد (قدرت روزنامہ)شوبز کی دنیا میں جتنی چکا چوند نظر آتی ہے اس سے زیادہ یہ دنیا خطرناک اور بےرحم یے . اور اس کے باسی ایک عام آدمی کی زندگی گزارنے کے لئے رستے رہتے ہیں . اور کئی ایسے بھی ہے جو کہ اپنے ہاتھوں اپنی زندگی کا خاتمہ کر بیٹھے ہیں یا انہوں نے ایک بار ایسی کوشش کی ہے . ان میں دنگل گرل زائرہ وسیم بھی ہے . الی ووڈ فلم ’’دنگل‘‘ اور ’’سیکریٹ سپر اسٹار‘‘سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ زائرہ وسیم نے انکشاف کیا ہے کہ ڈپریشن میں کئی بار خودکشی کا سوچا تھا. فلم ‘دنگل’میں اپنے بہترین کردار کیلئے نیشنل ایوارڈ

جیتنے والی اداکارہ زائر وسیم اپنے ڈپریشن کی پریشانی کو لیکر کھل کر سامنے آئی ہیں.زائرہ نے انسٹا گرام پر ایک طویل پوسٹ شیئر کر کے اپنے مشکل دنوں کی بات بتائی.17 سال کی زائرہ نے بتایا کہ ڈپریشن کے دنوں میں انہیں خودکشی کے خیال آتے تھے. زائرہ نے بتایا کہ وہ معاشرے میں ڈپریشن کے غلط تصور کو لیکر ہمیشہ سے ڈپریشن کی بات کرنے سے جھجکتی رہی ہیں.اس کے –> علاوہ زائرہ نے یہ بھی بتایا کہ لوگوں کو یہ غلط لگتا ہے کہ ڈپریشن کی پریشانی کیلئے “میں بہت چھوٹی ہوں”.بالی ووڈ اسٹار زائرہ وسیم نے انسٹاگرام پر اپنی ایک طویل

پوسٹ میں لکھا کہ میں گزشتہ 4 سالوں سے ڈپریشن کا شکار تھی مگر میں اس سے انکاری تھی لیکن اب میں اسے تسلیم کرتی ہوں کہ میں ایک بڑے عرصے تک ذہنی تناؤ کا شکار تھی. انہوں نے کہا کہ مجھے ڈپریشن کے دورے پڑتے تھے اس کی وجہ سے دن میں 5 ، 5 بار بھی دوائیاں لینی پڑتی تھی، بے چینی، گھبراہٹ اورایک عجیب قسم کا خوف رہتا تھا اس وجہ سے آدھی رات کو بھی مجھے اسپتال لے جانا پڑتا تھا.زائرہ وسیم نے کہا کہ ڈپریشن کی وجہ سے کبھی کبھی تو بہت دیر تک سوتی رہتی تھی اور کبھی کبھی تو مجھے ہفتوں کے ہفتوں نیند

نہیں آتی تھی اور میں جانتی تھی کہ یہ سب میرے لئے ٹھیک نہیں جب کہ ڈاکٹرز اور لوگ بھی مجھے سمجھاتے تھے کہ آپ کی یہ ڈپریشن میں رہنے کی عمر نہیں ہے لیکن اب میں بالکل ٹھیک ہوں اور اس حوالے سے میں نے یہ فیصلہ کیا کہ بغیر کسی شرمند گی کے یہ بات شیئر کروں گی.زائرہ وسیم نے آخر میں کہا کہ رمضان المبارک کے مہینے کی منتظر ہوں کیوں کہ اس با برکت مہینے میں ان چیزوں سے نکالنے کا بہترین موقع ہوتا ہے، مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیئے گا.

..

مزید خبریں :

سروے