عمران خان کیخلاف ووٹ کی رازداری کے ازخود نوٹس کا فیصلہ محفوظ - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

عمران خان کیخلاف ووٹ کی رازداری کے ازخود نوٹس کا فیصلہ محفوظ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف ووٹ کی رازداری ظاہر کرنے کے ازخود نوٹس کا فیصلہ محفوظ کرلیا. تفصیلات کے مطابق ووٹ کی رازداری سے متعلق کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے کی .

ضرور پڑھیں: منرل واٹرکمپنیوں کےخلاف بھی نوٹس لوں گا،چیف جسٹس پاکستان کاسیمنٹ فیکٹریوں کو پانی فراہم کرنے والے تالاب بند کرنے کا حکم

اس موقع پر عمران خان کے وکیل بابر اعوان الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے اور عمران خان کا بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع کر ادیا گیا.عمران خان نے جواب میں موقف اپنایاکہ ووٹ کی رازداری جان بوجھ کر افشا نہیں کی جس پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کر لیا. واضح رہے کہ 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اپنا ووٹ کاسٹ کرنے این اے 53 اسلام آباد کے پولنگ اسٹیشن پر گئے جہاں انہوں نے پولنگ بوتھ کے پیچھے جاکر مہر لگانے کی بجائے میڈیا کے سامنے ہی بیلٹ پیپر پر مہر لگائی جس کا الیکشن کمیشن نے نوٹس لیاتھااور گزشتہ روز  الیکشن کمیشن نے عمران خان سے دستخط شدہ معافی نامہ اور بیان حلفی طلب کرتے ہوئے بابر اعوان کا تحریری جواب مسترد کر دیا تھا...

ضرور پڑھیں: ’’ سابق کرکٹرز کی عمران خان سے ملاقات لیکن کسی کو بھی ہمت نہ ہوئی کہ ۔ ۔ ۔‘‘ نجی ٹی وی چینل کا ایسا دعویٰ کہ شائقین کرکٹ کی حیرت کی انتہاء نہ رہے گی