اقتدار ملتے ہی تحریک انصاف ٹوٹنے کی خبریں! انصافیوں کیلئے اب تک کا بڑا انکشاف سامنے آگیا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

اقتدار ملتے ہی تحریک انصاف ٹوٹنے کی خبریں! انصافیوں کیلئے اب تک کا بڑا انکشاف سامنے آگیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت میں متحد ہے اور پارٹی میں کسی قسم کا کوئی اختلاف نہیں ہے. جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف قومی اہمیت کے تمام اہم معاملات پر اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے اپوزیشن کی جماعتوں کو بھی شامل کرے گی.

ضرور پڑھیں: منرل واٹرکمپنیوں کےخلاف بھی نوٹس لوں گا،چیف جسٹس پاکستان کاسیمنٹ فیکٹریوں کو پانی فراہم کرنے والے تالاب بند کرنے کا حکم

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپوزیشن کے تحفظات پر کسی بھی حلقے کو کھولنے کا اعلان کیا ہے تاہم اس سلسلے میں آئینی عمل کو اپنایا جائے گا. شفقت محمود نے کہا کہ دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ ساتھ تحریک انصاف نے بھی انتخابی اصلاحات پر کام کیا ہے اور اب بھی انتخابی نظام کو مزید مؤثر بنانے کیلئے تیار ہے. ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے وزیراعلی خیبرپختونخوا کیلئے محمود خان کو نامزد کیا ہے جبکہ پنجاب کے وزیراعلی کے نام کا بھی جلد اعلان کیا جائے گا...

ضرور پڑھیں: ’’ سابق کرکٹرز کی عمران خان سے ملاقات لیکن کسی کو بھی ہمت نہ ہوئی کہ ۔ ۔ ۔‘‘ نجی ٹی وی چینل کا ایسا دعویٰ کہ شائقین کرکٹ کی حیرت کی انتہاء نہ رہے گی