صدر پاکستان نے عمران خان کے لیے کیا کام کر دکھایا؟ صدر پاکستان نے نو منتخب وزیراعظم سے حلف لینے کی و جہ سے اپنا آئرلینڈ کا دورہ ملتوی کر دیا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

صدر پاکستان نے عمران خان کے لیے کیا کام کر دکھایا؟ صدر پاکستان نے نو منتخب وزیراعظم سے حلف لینے کی و جہ سے اپنا آئرلینڈ کا دورہ ملتوی کر دیا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)صدر پاکستان ممنون حسین نے بیرون ملک کا دورہ ملتوی کر دیا.صدر پاکستان نے نو منتخب وزیراعظم سے حلف لینے کی و جہ سے اپنا آئرلینڈ کا دورہ ملتوی کیا ہے.

ضرور پڑھیں: منرل واٹرکمپنیوں کےخلاف بھی نوٹس لوں گا،چیف جسٹس پاکستان کاسیمنٹ فیکٹریوں کو پانی فراہم کرنے والے تالاب بند کرنے کا حکم

اس سے پہلے خبر سامنے آئی تھی کہ صدر ممنون حسین آئر لینڈ کے دورے پر جا رہے ہیں جس کی وجہ سے وہ پاکستان کے اگلے وزیر اعظم کی حلف برداری میں شرکت نہیں کریں گے. تاہم تازہ ترین اطلاعات کے مطابق صدر پاکستان ممنون حسین نے اپنا یہ دورہ ملتوی کر دیا ہے.ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر پاکستان اب نئے وزیراعظم سے عہدے کا حلف لینے کے بعد بیرون ملک دورے پر جائیں گے.واضح رہے ک وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک نے قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس 13 اگست کو بلانے کی سمری صدر مملکت کو بھجوادی تھی. الیکشن کمیشن کی جانب سے کامیاب ارکان کے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد نگراں وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک نے قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس بلانے کی سمری صدر مملکت ممنون حسین کو بھجوائی. 25 جولائی کو عام انتخابات ہوئے تھے اور آئین کے تحت نگراں حکومت کی جانب سے ہر حال میں 15 اگست تک قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس بلایا جانا ضروری ہے. دوسری جانب ایوان صدر نے تصدیق کی ہے کہ انہیں سمری موصول ہو گئی. اس حوالے سے اب صدر مملکت نے سمری کی منظوری بھی دے دی ہے. صدر مملکت ممنون حسین نے قومی اسمبلی کا اجلاس 13 اگست کو ہی بلانے کی منظوری دی ہے. 13 اگست کو ہونے والےاجلاس میں نو منتخب ارکان اسمبلی حلف اٹھائیں گے. جبکہ ممکنہ طور پر اسی روز عمران خان قومی اسمبلی سے وزیراعظم بھی منتخب کر لیے جائیں گے. قومی اسمبلی سے منتخب ہونے کے بعد عمران خان ممکنہ طور پر 15 یا 16 اگست کو ایوان صدر میں وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھائیں گے. صدر مملکت ممنون حسین عمران خان سے وزارت عظمیٰ کا حلف لیں گے...

ضرور پڑھیں: ’’ سابق کرکٹرز کی عمران خان سے ملاقات لیکن کسی کو بھی ہمت نہ ہوئی کہ ۔ ۔ ۔‘‘ نجی ٹی وی چینل کا ایسا دعویٰ کہ شائقین کرکٹ کی حیرت کی انتہاء نہ رہے گی