صرف حامد میر ہی نہیں بلکہ جیو نیوز کا ایک اور معروف ترین اینکرپرسن بھی گورمے نیوز نیٹ ورک میں چلا گیا، یہ کون سا اینکر ہے؟ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

صرف حامد میر ہی نہیں بلکہ جیو نیوز کا ایک اور معروف ترین اینکرپرسن بھی گورمے نیوز نیٹ ورک میں چلا گیا، یہ کون سا اینکر ہے؟ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) معروف تجزیہ نگار اور سینئر صحافی حامدمیر نے جیو نیوز کوخیبرباد کہہ دیا اور وہ جی این این کیساتھ بطور صدر منسلک ہوگئے ہیں لیکن اب یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ جیو نیوز کا ایک اور معروف اینکر بھی حامد میر کیساتھ جی این این کیساتھ منسلک ہو گیا ہے. سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حامد جی این این پہنچے تو عملے کیساتھ ان کا تعارف کروایا گیا اور اس دوران ان کیساتھ منیب فاروق بھی کھڑے نظر آئے جس پر سوشل میڈیا صارفین نے یہ چہ مگوئیاں شروع کر دی ہیں کہ حامد میر کیساتھ منیب فاروق بھی جی این این کیساتھ منسلک ہو گئے ہیں تاہم خود منیب فاروق کی جانب سے اس حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے.

ضرور پڑھیں: ریحام خان باز نہ آئیں، اپنے سابق شوہر عمران خان کے وزیراعظم بننے کے بعد ان کے بارے میں ایسا دعویٰ کر دیا کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہو گا

دوسری جانب سماءنیوز کے معروف صحافی و اینکرپرسن ندیم ملک نے بھی سماءنیوز سے استعفیٰ دیدیا ہے اور ان کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ ممکنہ طور پر حامد میر کی جگہ جیو نیوز جوائن کریں گے تاہم اس حوالے سے ندیم ملک کی جانب سے کوئی اعلان نہیں کیا گیا...

ضرور پڑھیں: زنا کیا ہے؟اس کی کتنی قسمیں ‘ کون کون سی بیماریاں پیدا ہوتی ہیں ‘ایسا انکشاف جس نے سب کو ہلاکررکھ دیا