”میں نے بھی استعفیٰ دیدیا ہے اور۔۔۔“ حامد میر کے استعفے کے بعد اب کون سا صحافی جیو نیوز میں جا رہا ہے؟ ایسا نام سامنے آ گیا کہ خود حامد میر بھی حیران پریشان رہ جائیں گے - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

”میں نے بھی استعفیٰ دیدیا ہے اور۔۔۔“ حامد میر کے استعفے کے بعد اب کون سا صحافی جیو نیوز میں جا رہا ہے؟ ایسا نام سامنے آ گیا کہ خود حامد میر بھی حیران پریشان رہ جائیں گے


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)معروف تجزیہ نگار اور سینئر صحافی حامدمیر نے جیو نیوز کوخیبرباد کہہ دیا اور وہ جی این این کیساتھ بطور صدر منسلک ہوگئے ہیں.صحافی سلمان حسن نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر حامد میر کو خوش آمدید کہتے ہوئے لکھا کہ میر صاحب نے بطورصدر جی نیوز نیٹ ورک جوائن کرلیا ہے .

ضرور پڑھیں: ’’مجھے اب ڈرلگتا ہے کہ ۔ ۔ ۔‘‘ معروف اداکارہ ریشم نے شادی سے ہی انکار کردیا ، وجہ ایسی کہ آپ کو بھی شدید دکھ ہوگا

حامد میر کی جانب سے جیو نیوز نیٹ ورک سے استعفیٰ دینے کے بعد اب سب لوگ اس بات کے منتظر ہیں کہ ان کی جگہ کون سا صحافی جیو نیوز کو جوائن کرے گا اور یوں محسوس ہوتا ہے کہ اب یہ انتظار بھی ختم ہو گیا ہے کیونکہ سماءٹی وی کے ایک معروف ترین اینکرپرسن نے بھی استعفیٰ دیدیا ہے. معروف صحافی و اینکرپرسن ندیم ملک نے بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے استعفے کا اعلان کیا اور بتایا کہ ”میں نے آج سماءنیوز نیٹ ورک سے استعفیٰ دیدیا ہے.“ ندیم ملک کی جانب سے استعفے کا اعلان کئے جانے کے بعد اب یہ چہ مگوئیاں شروع ہو گئی ہیں کہ ممکنہ طور پر وہ حامد میر کی جگہ جیو نیوز نیٹ ورک جوائن کریں گے تاہم خود ندیم ملک استعفیٰ کی وجہ نہیں بتائی اور یہ بھی نہیں بتایا کہ وہ کس چینل کو جوائن کریں گے. کچھ سوشل میڈیا صارفین نے یہ امکان بھی ظاہر کیا ہے کہ ندیم ملک بھی اسی چینل کو جوائن کرنے جا رہے ہیں جس میں حامد میر گئے ہیں تاہم حقیقت کیا ہے? اس بارے میں ندیم ملک کے اگلے بیان کا انتظار کرنا ہو گا..

ضرور پڑھیں: ’’تو یہ میرے لیڈر عمران خان کا خواب تھا کہ ۔ ۔ ۔‘‘ زرتاج گل نے ایوان صدر پہنچتے ہی ایسی بات کہہ دی کہ پی ٹی آئی کارکنان کیلئے جذبات پر قابو پانا مشکل ہوجائے گا