اہم خلیجی ملک سے پاکستان کا پیسہ واپس وصول کرنے کی تیاریاں، عمران خان کے حکومت سنبھالتے ہی کتنی بڑی رقم کی واپسی متوقع ہے؟ یہ رقم کرپشن کا پیسہ یا قرض نہیں بلکہ ۔۔۔! حیرت انگیز انکشافات - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

اہم خلیجی ملک سے پاکستان کا پیسہ واپس وصول کرنے کی تیاریاں، عمران خان کے حکومت سنبھالتے ہی کتنی بڑی رقم کی واپسی متوقع ہے؟ یہ رقم کرپشن کا پیسہ یا قرض نہیں بلکہ ۔۔۔! حیرت انگیز انکشافات


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) خلیجی کمپنی اتصالات کے ذمے80 کروڑڈالر کی ادائیگیوں کے معاملے پر اہم فیصلہ کر لیا ہے، اس معاملے کو متحدہ عرب امارات کے ساتھ اٹھانے کافیصلہ کر لیا گیا. واضح رہے کہ نج کاری کمیشن ادائیگیوں کے اس معاملے کو بین الاقوامی عدالت انصاف میں لے کر جانا چاہتا تھا، اس معاملے کے بارے میں آئی ٹی، اقتصادی امور ڈویژن اور دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اسے پہلے متحدہ عرب امارات حکومت کے سامنے اٹھایا جائے.

ضرور پڑھیں: کہاں سورج چمکے گا اور کہاں بارشیں ہو ں گی؟ محکمہ موسمیات نے شہریوں کیلئے اہم پیشگوئی کر دی

خلیجی کمپنی اتصالات کے ذمے 80 کروڑ ڈالر واجب الادا ہیں جو ابھی تک اتصالات کمپنی نے ادا نہیں کیے اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی پیش رفت ہوئی ہے. واضح رہے کہ اب پاکستانی حکومت نے اتصالات کمپنی کے ذمے 80 کروڑ ڈالر کی ادائیگی کے اس معاملے کو متحدہ عرب امارات کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے. آئندہ ہونے والے پاک عرب امارات وزارتی اجلاس میں ادائیگیوں کے معاملے کو اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے...

ضرور پڑھیں: علیم خان ، یاسر راجہ اور یاسمین راشد کی چھٹی! وزارت اعلیٰ پنجاب کیلئے تحریک انصاف کا مضبوط ترین امیدوار سامنے آگیا

مزید خبریں :