پاکستان کے پہلے یہودی شہری کو گرین پاسپورٹ مل گیا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

پاکستان کے پہلے یہودی شہری کو گرین پاسپورٹ مل گیا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کے پہلے یہودی شہری کو گرین پاسپورٹ مل گیا.فیشل بینخلد نے اپنی خواہش کا اظہار کیا ہے کہ میں پاکستانی ہوں لیکن یہودی ہوں ،مجھے پاکستانی پاسپورٹ پر یروشلم جانے کی اجازت دی جائے.

ضرور پڑھیں: وہ ایک سبزی جس کا جوس نکال کر پئیں تو مردانہ کمزوری مکمل طور پر ختم ہوجائے، سائنسدانوں نے مردوں کو شاندار خوشخبری سنادی

تفصیلات کے مطابق فیشل بینخلد پاکستان میں رہائش پذیر یہودی ہیں.جو اپنے ملک میں رہتے ہوئے پاکستان میں بسنے والے یہودیوں اور دیگر اقلیتوں کے حقوق کے لیے جدوجہد کرنے کے داعی ہیں.بینخلد وہ پہلے یہودی ہیں جنہیں پاکستانی پاسپورٹ دیا گیا ہے کیونکہ وہ پاکستان کے شہری ہیں.پاکستانی پاسپورٹ حاصل کرنے کے بعد فیشل بینخلد نے پاکستانی حکومت سے اپنی بڑی خواہش کا اظہار کردیا. فیشل بینخلد نے مطالبہ کیا ہے کہ اسے پاکستانی پاسپورٹ پر اسرائیل جانے کی اجازت دی جائے. اس حوالے سے انہوں نے اپنے لکھے ہوئے ایک آرٹیکل میں لکھا کہ پاکستان کے آئین کے مطابق پاکستان کے تمام شہریوں کو حق حاصل ہے کہ وہ اپنے مذہبی فرائض حتیٰ کے مقدس زیارات کو مکمل آزادی سے ادا کرسکیں . انکا کہنا تھا کہ ایک ریاست اپنے شہریوں بالخصوص یہودیوں ،عیسائیوں اور حتیٰ کہ مسلمانوں کو بھی بیت المقدس جانے سے کیسے روک سکتی ہے. انہوں نے اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ پر اپنے پاسپورٹ کی تصاویر لگاتے ہوئے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ انہیں سبز پاسپورٹ پر بیت المقدس کا سفر کرنے کی اجازت دی جائے کیونکہ یہ انکا بنیادی حق ہے. ..

ضرور پڑھیں: نوازشریف کیخلاف جے آئی ٹی میں خفیہ اداروں کے افسران چودھری نثار نے شامل کئے،چیف جسٹس پاکستان