سابق لیگی رکن اسمبلی شاکر بشیر جنسی درندہ بن گیا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

سابق لیگی رکن اسمبلی شاکر بشیر جنسی درندہ بن گیا


خوشاب(قدرت روزنامہ) سابق لیگی رکن اسمبلی شاکر بشیر جنسی درندہ بن گیا. مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق رکن اسمبلی نے نوکری کا جھانسہ دے کر لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا.

ضرور پڑھیں: ’’مجھے اب ڈرلگتا ہے کہ ۔ ۔ ۔‘‘ معروف اداکارہ ریشم نے شادی سے ہی انکار کردیا ، وجہ ایسی کہ آپ کو بھی شدید دکھ ہوگا

تفصیلات کے مطابق خوشاب سے مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق رکن اسمبلی نے نوکری کی تلاش میں اپنے پاس آنے والی خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا.واقعہ کچھ یوں ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق رکن اسمبلی شاکر بشیر جنسی کا تعلق خوشاب سے ہے.نوکری کی تلاش میں خاتون نے بشیر اعوان سے مدد چاہی .جس پر بشیر اعوان نے اس خاتون کو گھر بلایا اور گھت بلا کر اسے بہلانے پھسلانے کی کوشش کی تاہم خاتون نے بشیر اعوان کی تمام تر کوششیں ناکام بنادیں جس پر بشیر اعوان زور زبردستی کرنے پر اتر آیا. خاتون نے بشیر اعوان کی بہت منت سماجت کی لیکن بشیر اعوان نے لڑکی کی کسی بات کو نہ سنا اور اسے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا. اس پر خاتون نے بشیر اعوان کے خلاف مقدمہ درج کروانے کی ٹھان لی.خاتون کی مدعیت میں مسلم لیگ ن کےسابق ایم این اےشاکربشیراعوان کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے.مقدمہ اسکول ٹیچرکی مدعیت میں سٹی تھانےجوہرآباد میں مقدمہ درج کیاگیا.ایف آئی آر میں متاثرہ خاتون نے موقف اختیار کیا کہ :شاکربشیرنےمجھےزیادتی کا نشانہ بنایا.شاکربشیرنے3روزپہلےنوکری کےلیےبلاکر زیادتی کانشانہ بنایا.اس موقع پر پولیس کا بتانا تھا کہ خاتون کاطبی معائنہ اور ڈی این اےکروایاجائےگا.میڈیکل رپورٹ آنے پر نامزد ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کی جائےگی...

ضرور پڑھیں: ’’تو یہ میرے لیڈر عمران خان کا خواب تھا کہ ۔ ۔ ۔‘‘ زرتاج گل نے ایوان صدر پہنچتے ہی ایسی بات کہہ دی کہ پی ٹی آئی کارکنان کیلئے جذبات پر قابو پانا مشکل ہوجائے گا