الیکشن کمیشن نے اہم ترین حلقے میں دوبارہ انتخا با ت کا حکم جا ری کر دیا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

الیکشن کمیشن نے اہم ترین حلقے میں دوبارہ انتخا با ت کا حکم جا ری کر دیا


اسلام آباد( (قدرت روزنامہ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقے پی کے 23 شانگلہ میں خواتین کے 10 فیصد سے کم ووٹ کاسٹ کرنے پر انتخابات کالعدم قرار دیتے ہوئے دوبارہ الیکشن کا حکم دے دیا.یاد رہے کہ پی کے 23 شانگلہ سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار شوکت علی یوسفزئی 17 ہزار 399 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے.

ضرور پڑھیں: حنیف عباسی ایک بار پھر جیل میں بیمار پڑ گئے

اس حلقے میں خواتین ووٹرز کی تعداد 86698 ہے لیکن 25 جولائی کو پولنگ کے دن صرف 3505 خواتین نے ووٹ ڈالے، جو کہ الیکشن کمیشن کے قوانین کے خلاف ہے.مذکورہ کیس کی 7 اگست کو ہونے والی سماعت کے دوران الیکشن کمیشن نے اس حلقے سے پی ٹی آئی امیدوار شوکت علی یوسفزئی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کا حکم دیا تھا.چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے آج پی کے 23 شانگلہ میں خواتین ووٹرز کا ٹرن آؤٹ کم ہونے کے معاملے پر سماعت کی. سماعت کے دوران شوکت یوسفزئی کے وکیل پیش ہوئے اور دلائل کے دوران کہا کہ پی کے 20 میں خواتین کا ٹرن آؤٹ 10 فیصد سے کم رہا.ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر پولنگ اسٹیشن پر بڑی تعداد میں سیکیورٹی اور پولنگ اہلکار تھے.وکیل کے مطابق ولی خان کے سوا کسی نے خواتین کے کم ووٹ کاسٹ کیے جانے کی شکایت نہیں کی.جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ 'اگر کوئی بھی شکایت نہ کرتا تو ہم اپنے ریکارڈ سے از خود نوٹس لے سکتے ہیں'.
..

ضرور پڑھیں: سبحان اللہ مناسک حج کی ادائیگی کیساتھ خانہ کعبہ کا ایسا منظر جس نے دیکھادیکھتا ہی رہ گیا

مزید خبریں :