عمران خان کے وزیراعظم بننے کے بعد بشریٰ بی بی کونسا عہدہ دیئے جانے کا امکان ہے ؟بڑی خبر آ گئی - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

عمران خان کے وزیراعظم بننے کے بعد بشریٰ بی بی کونسا عہدہ دیئے جانے کا امکان ہے ؟بڑی خبر آ گئی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) متوقع وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کوپاکستان گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن کی چیئرپرسن نامزد کیے جانے کاامکان ہے. نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ایسوسی ایشن کے آئین کے مطابق وزیراعظم کی اہلیہ ایسوسی ایشن کی چیئرپرسن کے عہدے پرفائزہوسکتی ہیں.

ضرور پڑھیں: حنیف عباسی ایک بار پھر جیل میں بیمار پڑ گئے

بشریٰ بی بی کوگرلزگائیڈایسوسی ایشن کے حلف سے قبل ایسوسی ایشن کیساتھ منسلک صوبائی ایسوسی ایشن سے بھی اعتمادکاووٹ لینالازم ہوگا. گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن کی کمشنروسینیٹرنزہت صادق نے کہا ہے کہ ملک کا جو بھی وزیراعظم بنے،ہم اسکوخوش آمدید کہیں گے. انہوں نے کہا کہ نومبرمیں پاکستان گرلزگائیڈایسوسی ایشن کے انتخابات ہونگے،انتخابات میں وفاق سمیت صوبائی ایسوسی ایشنزکی خواتین ممبران شرکت کرینگی اور رواںبرس اورآئندہ برس کے بنائے جانیوالے پروگرامزکی منظوری دیں گی. چیئرپرسن کا عہدہ صرف اعزازی ہوتا ہے اوریہ صرف وزیراعظم کی اہلیہ کوایوارڈ کیا جاتا ہے. انہوں نے کہاکہ بشریٰ بی بی کوہم کھلے دل کیساتھ ویلکم کریں گے اور اپنی تجاویز پیش کریں گے.یادرہے کہ اس وقت سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نوازپاکستان گرلزگائیڈ ایسوسی ایشن کی چیئرپرسن ہیں اورنومبرکے بعد نئی چیئرپرسن کاانتخاب عمل میں لایا جائیگا...

ضرور پڑھیں: سبحان اللہ مناسک حج کی ادائیگی کیساتھ خانہ کعبہ کا ایسا منظر جس نے دیکھادیکھتا ہی رہ گیا

مزید خبریں :