اسد قیصرقومی اسمبلی کے 13ویں اسپیکر ہوں گے،کپتان کا اعلان مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ اسد قیصر پی ٹی آئی میں آنے سے پہلے کیا کام کرتے تھے اورکس سیاسی جماعت سے وابستہ تھے؟جان کر دنگ رہ جائینگے - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

اسد قیصرقومی اسمبلی کے 13ویں اسپیکر ہوں گے،کپتان کا اعلان مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ اسد قیصر پی ٹی آئی میں آنے سے پہلے کیا کام کرتے تھے اورکس سیاسی جماعت سے وابستہ تھے؟جان کر دنگ رہ جائینگے


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کی طرف قومی اسمبلی میں اسپیکر کے عہدے کے لئے اسد قیصر کو نامزد کر دیا گیا ، منتخب ہونے کے بعدوہ قومی اسمبلی کے 13ویں اسپیکر ہوں گے، 1996میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے اسد قیصر عمران خان کے قریبی حلقوں میں شمار ہوتے ہیں،سیاست سے قبل اسد قیصر نےپشاور یونیورسٹی سے گریجویشن کے بعدوہ علاقے کے سکولوں میں درس وتدریس سے وابستہ ہو ئے . تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے اسد قیصر کو اسپیکر قومی اسمبلی کا اسپیکر نامزد کر دیا .

ضرور پڑھیں: حنیف عباسی ایک بار پھر جیل میں بیمار پڑ گئے

بنی گالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے اسد قیصر کے بطور امیدوار برائے سپیکر قومی اسمبلی کا اعلان کیا. شاہ محمو قریشی نے کہا کہ اسد قیصر 5 سال تک خیبر پختونخوا اسمبلی کے سپیکر رہ چکے ہیں اور اسمبلی کے قواعد سے واقف ہیں اس لیے انہیں سپیکر کا امیدوار نامزد کیا گیا ہے.اسدقیصر قومی اسمبلی کے 12وئیں اسپیکرقومی اسمبلی ہو ں گے .اسد قیصر کا تعلق صوبہ خیبر پختون خواہ کے ضلع صوابی کے علاقے مرغز سے ہے . تحریک انصاف جوائن کرنے سے قبل اسد قیصر جماعت اسلامی کے سرگرم رکن رہے ہیں . 1996میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے اسد قیصر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے قریبی حلقوں میں شمار ہوتے ہیں . سیاست سے قبل اسد قیصر نے پشاور یونیورسٹی سے گریجویشن کی جس کے بعدوہ علاقے کے سکولوں میں درس وتدریس سے وابستہ ہو گئے .2013کے الیکشن میں خیبر پختونخواہ اسمبلی کا ممبر بننے کے بعد انہیں صوبہ کے 14واں اسپیکر بننے کا اعزاز حاصل ہے . اسد قیصر کو تحریک انصاف کا اسپیکر نامزد کر دیا گیا ہے . منتخب ہونے کے بعد وہ قومی اسمبلی کے 13ویں اسپیکر ہوں گے . اس سے قبل قومی اسمبلی کے اسپیکرز میں صاحبزادہ فاروق علی ، ملک معراج خالد،سید فخر امام، حامد ناصر چھٹہ ، ملک معراج خالد ، گوہر ایوب خان ، سید یوسف رضا گیلانی ، الہی بخش سومرو، چوہدری امیر حسین ، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، اور سردار محمد ایازصادق شامل ہیں ...

ضرور پڑھیں: سبحان اللہ مناسک حج کی ادائیگی کیساتھ خانہ کعبہ کا ایسا منظر جس نے دیکھادیکھتا ہی رہ گیا

مزید خبریں :