آصف زرداری سپریم کورٹ پیش ہوں گے یا نہیں ؟ سابق صدر کے وکیل نے ایسا اعلان کر دیا کہ سن کر کسی کو یقین نہیں آئے گا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

آصف زرداری سپریم کورٹ پیش ہوں گے یا نہیں ؟ سابق صدر کے وکیل نے ایسا اعلان کر دیا کہ سن کر کسی کو یقین نہیں آئے گا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہاہے کہ آصف زرداری نے تاحال سپریم کورٹ آنے کا فیصلہ نہیں کیاہے . تفصیلات کے مطابق عدالت عظمیٰ نے جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کو طلب کر رکھاہے جبکہ اعتزاز احسن ، فاروق ایچ نائیک اور لطیف کھوسہ سپریم کورٹ پہنچ گئے ہیں تاہم فاروق ایچ نائیک کا کہناتھا کہ آصف زرداری عدالتی کارروائی کو دیکھتے ہوئے پیشی کا فیصلہ کریں گے .

ضرور پڑھیں: آپ لوگ ہمیں ہمارے حال پر چھوڑ دیں اور خدارا اب یہ بات نہ کریں ۔۔۔۔ عاجز آ کر نواز شریف نے اپنے رفقاء کو یہ بات کیوں کہی ؟ خبر آ گئی

میڈیا رپورٹس کے مطابق آصف زرداری پیشی کیلئے چارٹر طیارے سے اسلام آباد پہنچ چکے ہیں

.واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے تمام جعلی بینک اکاونٹس ہولڈرزکونوٹس جاری کررکھے ہیں،عدالت نے سندھ بینک،سمٹ اوریوبی ایل کوبھی نوٹس جاری کر رکھے ہیں اورتینوں بینکوں کے سربراہان کوذاتی حیثیت میں طلب کررکھاہے. یاد رہے کہ عدالت نے جعلی اکآنٹس کیس میں آصف زرداری اورفریال تالپورودیگرکے نام ای سی ایل میں ڈالنے کاحکم دیاتھا.

..

ضرور پڑھیں: پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کو معذور خاتون نے روک لیا