الیکشن سے پہلے ن لیگ کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا سپریم کورٹ نے خواجہ سعد رفیق کو بڑی خوشخبری سنا دی - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

الیکشن سے پہلے ن لیگ کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا سپریم کورٹ نے خواجہ سعد رفیق کو بڑی خوشخبری سنا دی


لاہور(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ نے 2013 کے عام انتخابات کے دوران این اے 125 میں مبینہ دھاندلی سے متعلق کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما سعد رفیق کی اپیل منظور کرلی اور الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا.واضح رہے کہ 2013 کے عام انتخابات میں این اے 125 سے سعد رفیق کامیاب ہوئے تھے تاہم الیکشن کے نتائج کو پاکستان تحریک انصاف کے حامد خان نے الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کردیا تھا.

ضرور پڑھیں: 17ویں ہی میچ میں ڈبل سنچری ،فخر سب کو پیچھے چھوڑ گئے

الیکشن ٹربیونل نے 2015 میں حامد خان کی عذرداری پر این اے 125 کے انتخابی نتائج کالعدم قرار دے کر ضمنی انتخاب کا حکم دیا تھا.جس کے بعد خواجہ سعد رفیق نے الیکشن ٹریبونل کے جج جاوید رشید محبوبی کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا.سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سماعت کے بعد دو رکنی بینچ نے سعد رفیق کی اپیل منظور کرتے ہوئے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا.اس طرح لیگی رہنما سعد رفیق انتخابات 2013 میں دھاندلی کے الزامات سے بری ہوگئے.

..

ضرور پڑھیں: آپ لوگ ہمیں ہمارے حال پر چھوڑ دیں اور خدارا اب یہ بات نہ کریں ۔۔۔۔ عاجز آ کر نواز شریف نے اپنے رفقاء کو یہ بات کیوں کہی ؟ خبر آ گئی

مزید خبریں :

آسمان کی آفتیں

آسمان کی آفتیں

(18:01) جولائی 21, 2018