جان کوخطرہ ہے،چیف الیکشن کمشنر نے وزارت داخلہ سے سیکیورٹی مانگ لی - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

جان کوخطرہ ہے،چیف الیکشن کمشنر نے وزارت داخلہ سے سیکیورٹی مانگ لی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سرداررضا نے وزارت داخلہ سے سیکیورٹی مانگ لی. میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سرداررضا نے سول آرمڈ فورسز کو ایک درخواست لکھی ہے ،جس میں انہوں نے موقف اپنایا ہے کہ جان کوخطرہ ہے ایف سی اورپولیس کے دستے دیئے جائیں، کافی عرصے سے جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں

اور پشاور حملے کے بعد ان میں اضافہ ہوگیا ہے.

ضرور پڑھیں: گیسٹ ہائوس میں بھارتی خاتون کو 40 افراد چار روز تک ریپ کا نشانہ بناتے رہے

چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے درخواست سول آرمڈ فورسز کے ونگ میں گزشتہ روز جمع کرائی گئی اور ان کے اسٹاف افسر خود درخواست لے کر وزارت داخلہ پہنچے.

..

ضرور پڑھیں: 17ویں ہی میچ میں ڈبل سنچری ،فخر سب کو پیچھے چھوڑ گئے

مزید خبریں :

آسمان کی آفتیں

آسمان کی آفتیں

(18:01) جولائی 21, 2018