احتساب عدالت نے نواز شریف کی دو ریفرنسزدوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست مسترد کر دی - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

احتساب عدالت نے نواز شریف کی دو ریفرنسزدوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست مسترد کر دی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)احتساب عدالت نے نواز شریف کی العزیزیہ اورفلیگ شپ ریفرنسزدوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست مستردکرتے ہوئے کیس کی سماعت 17جولائی تک ملتوی کر دی . میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف کی العزیزیہ اورفلیگ شپ ریفرنسزدوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست پر سماعت احتساب عدالت میں ہوئی .

ضرور پڑھیں: ’طیفا ان ٹربل‘ کی ہیروئن مایا علی کے بہت سے پاکستانی دیوانے ہیں لیکن اب ان کے کالج کے زمانے کی تصویر سامنے آگئی، اس میں کیسی دکھتی ہیں؟ دیکھ کر آپ کو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آئے گا کہ یہ بھی ممکن ہے

جج محمد بشیر نے درخواست پر سماعت کی .اس موقع پر جج محمد بشیر نے ریمارکس دیئے کہ ریفرنس منتقل کرنے کااختیار میرے پاس نہیں ،کیونکہ فرد جرم عائد ہونے کے بعد ریفرنس منتقل نہیں کیا جا سکتا اور ریفرنس منتقل کرنے کااختیار ہائیکورٹ کے پاس ہے اور اگرایک صوبے سے دوسرے صوبے ریفرنس منتقل کرنا ہے تو متعلقہ فارم سپریم کورٹ ہے .نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں موقف اپنا یا کہ چارج فریم ہوچکا اور گواہان کے بیان قلمبند ہو چکے ہیں ،اب ریفرنس منتقل نہیں کیا جا سکتا،چارج فریم ہونے سے پہلے ریفرنس منتقل ہو سکتا تھا،اس لئے بہتر ہے آپ ہی ان دونوں ریفرنسز پر سماعت کریں.نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں معاملہ اس لے اٹھایا کہ نوٹس میں آ جائے اور جن پرآپ فیصلہ دے چکے وہ باقی دونوں ریفرنسز میں مشترک ہیں،سپریم کو رٹ کو بتا رہے تھے کہ ریفرنس منتقل کرانے میں وقت لگے گا، اب آپ کوئی آرڈر جار ی کر دیں.جس پر احتساب عدالت کے جج نے ریمارکس دیئے کہ میں درخواست میں لکھ دیتا ہوں کہ آپ کو تحفظات ہیں متعلقہ فارم سے رجوع کریں،جس پراحتساب عدالت نے نواز شریف کی العزیزیہ اورفلیگ شپ ریفرنسزدوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست مستردکرتے ہوئے کیس کی سماعت 17جولائی تک ملتوی کر دی .

..

ضرور پڑھیں: پاکستانیوں کیلئے اچانک بڑی خبر آگئی ، معروف ٹی وی سٹار نے امریکہ میں دوسری شادی کرلی، لڑکا کون ؟ کیا کام کرتا ہے ؟ جانئے

مزید خبریں :