کیا واقعی بشریٰ مانیکا کے پہلے شوہر سے شادی کررہی ہیں؟ بالآخر اداکارہ نور نے واضح اعلان کردیا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

کیا واقعی بشریٰ مانیکا کے پہلے شوہر سے شادی کررہی ہیں؟ بالآخر اداکارہ نور نے واضح اعلان کردیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ دنوں یہ دعویٰ سامنے آیا تھا کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اپنے سابق شوہر خاورمانیکا کیساتھ اداکارہ نوربخاری کی شادی کروارہی ہیں اور عام انتخابات کے فوری بعد نکاح کی تقریب ہوگی جبکہ سب سے دلچسپ بات یہ تھی کہ نور کے سابق شوہر عون چوہدری کی بھی رضامندی کا دعویٰ کیاگیا لیکن اب اس ضمن میں اداکارہ نور کا موقف بھی سامنے آگیا. اداکارہ نور نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہاکہ ’شادی کی تردید کرتے ہوئے بتایا کہ  10ماہ سے میں  شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ چکی ہوں لیکن کچھ لوگ تاحال میرے پیچھے پڑے ہوئے ہیں، وہ ہرماہ ہرلڑکے کیساتھ میری پانچویں شادی کی بے بنیاد خبربناتے ہیں اور یہ واقعی تکلیف دہ ہے ، اگر کسی کو کوئی افواہ پھیلانی بھی ہو تو ایسے شخص کیساتھ شادی کا دعویٰ کریں کہ کوئی ماننے والا ہو، دولہا میرا ہم عمر لگے، جس شخص کیساتھ شادی کی افواہ پھیلائی گئی ، وہ میرے باپ کی عمر کا ہے‘.

ضرور پڑھیں: فوج اور پولیس کے اہلکار پریزائڈنگ افسر کی ہدایات پر عمل اور رپورٹ کریں گے :سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب

’کچھ لوگوں نے یہ بھی کہاہے کہ بشریٰ بی بی نے اپنے سابق شوہر کیساتھ شادی طے کروادی ہے اور یہ انتہائی شرمناک بات ہے کہ وہ لوگ میرے بارے میں ایسی بات بھی کرسکتے ہیں ، میں ہمیشہ اپنے فیصلے خود کرتی ہوں اور کہیں سے کوئی رشتہ آنے کی صور ت میں بھی کبھی کسی کو نہیں بتایا.

نور کا مزید کہناتھاکہ ابتدائی طورپر میں نے سوچا کہ اس نوجوان کیخلاف مقدمہ دائر کروں جس نے ٹوئٹر پر یہ افواہ پھیلائی لیکن جب میں نے رپورٹر ز سے پوچھا تو انہوں نے ہمیشہ یہی کہا کہ ذرائع سے خبرملی ، انہیں یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ ہرشخص میری شادی کیلئے فکر مند ہے ، پاکستان میں اور بھی بہت سے مسائل ہیں، اس سے میری زندگی متاثر ہورہی ہے ، ذرائع بھی جعلی ہوسکتے ہیں. مزید وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ’میں جب بھی شادی کروں گی تو اس کا کھلے عام اعلان کروں گی اور کچھ دیگر سلیبرٹیز کی طرح آپ سے کچھ بھی مخفی نہیں رکھاجائے گا. 

..

ضرور پڑھیں: نواز شریف کے جیل میں جانے کے بعد شہباز شریف کے بیانات ’پکڑ‘میں آگئے ،الیکشن سے دو دن قبل نگران حکومت نے شہباز شریف کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا