نوازشریف اور مریم نواز کو ایئر پورٹ سے باہر نہیں نکلنے دیا جائے گا،وفاقی وزیر اطلاعات - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

نوازشریف اور مریم نواز کو ایئر پورٹ سے باہر نہیں نکلنے دیا جائے گا،وفاقی وزیر اطلاعات


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نگراں حکومت نے نواز شریف اور مریم نواز کولندن سے وطن واپسی پر لاہورایئرپورٹ سے ہی گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیاہے.نگران وزیراطلاعات علی ظفر نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ دونوں کو لاہور میں پھرنے دیں.

ضرور پڑھیں: گیسٹ ہائوس میں بھارتی خاتون کو 40 افراد چار روز تک ریپ کا نشانہ بناتے رہے

پنجاب حکومت اور انتظامیہ امن و امان کا مسئلہ پیدا نہیں ہونے دے گی. میڈیا سے گفتگو کرتے نگران وزیر اطلاعات نے کہا کہ نواز شریف اور مریم کے خلاف عدالتی فیصلہ آیا ہے تو انہیں گرفتار کیا جائے گا.سزا یافتہ کو گرفتارکرنا فرض ہے، ایسا نہیں ہو سکتا کہ انہیں لاہور میں پھرنے دیا جائے. وزیراطلاعات نے مزید کہا کہ امن و امان کا مسئلہ پیدا نہیں ہونے دیں گے. نیب کو سہولت ملے گی کہ سب کچھ باعزت طریقے سے ہو. علی ظفر نے یہ بھی واضح کیا کہ یہ کہنا غلط ہے کہ مخصوص لوگوں کا احتساب ہو رہا ہے، نواز شریف اور مریم کو فیصلے کےخلاف اپیل کا حق حاصل ہے. احتساب عدالت کے فیصلے کے بعد نواز شریف اور مریم نے لندن سے وطن واپسی کا فیصلہ کیا اور وہ کل شام 8 بجے لاہور ایئر پورٹ پر لینڈ کریں گے.

..

ضرور پڑھیں: 17ویں ہی میچ میں ڈبل سنچری ،فخر سب کو پیچھے چھوڑ گئے