’’مجھے دراصل جمائما کی بہن پسند تھی لیکن پھر اس نے۔۔۔‘‘ ریحام خان نے عمران خان کے بارے میں انتہائی شرمناک بات کہہ دی - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

’’مجھے دراصل جمائما کی بہن پسند تھی لیکن پھر اس نے۔۔۔‘‘ ریحام خان نے عمران خان کے بارے میں انتہائی شرمناک بات کہہ دی


لندن(قدرت روزنامہ)ریحام خان کی کتاب منظرعام پر آ گئی ہے جس میں اس نے عمران خان کے متعلق تہلکہ خیز انکشاف کیے ہیں. ایک جگہ ریحام خان نے لکھا ہے کہ عمران خان دراصل جمائما سے نہیں بلکہ اس کی بڑی بہن کو پسند کرتے تھے اور اس سے شادی کرنا چاہتے تھے.

ضرور پڑھیں: 17ویں ہی میچ میں ڈبل سنچری ،فخر سب کو پیچھے چھوڑ گئے

ریحام خان لکھتی ہیں کہ ’’عمران خان نے ایک بار مجھے بتایا کہ میں دراصل جمائما کی بڑی بہن کو پسند کرتا تھاجو اس کی سوتیلی بہن تھی. میری ان کے باپ کے ساتھ بھی دوستی تھی. تاہم نوجوان جمائما خان مجھ سے اس قدر محبت کرتی تھی کہ ایک بار زیک (جمائما کا بھائی)کو سالٹ لیک ریجن میں چھٹی گزارنے کی دعوت دی تو وہ بھی اس کے ساتھ چلی آئی. زیک اپنی گرل فرینڈ کو بھی سال لایا تھا. عمران خان نے ہنستے ہوئے کہا کہ وہاں جمائما خان کے خلوص نے مجھے پاگل بنا دیا. ہم پیدل علاقے کی سیر کو نکلے. راستے میں کسی غریب شخص کی جھونپڑی آئی تو جمائما نے مجھ سے کہا کہ اگر اسے میرا ساتھ مل جائے تو وہ اس طرح کی جھونپڑی میں بھی بہت خوش رہے گی.‘‘ ریحام لکھتی ہیں کہ ’’عمران خان نے مزید بتایا کہ جمائما کی ان محبت اور خلوص بھری باتوں پر میں نے سوچا کہ ایسی لڑکی جو نوجوان ہے اور اتنے خلوص کا مظاہرہ کر رہی ہے، اسے احساس بھی نہیں کہ وہ کس طرح کے عہد کر رہی ہے، اس کی محبت کا جواب نہ دینا ظلم ہو گا. جمائما کا اس سے پہلے صرف ایک بوائے فرینڈ تھا.‘‘ریحام خان نے کہتی ہیں کہ ’’میں عمران خان کی باتیں سن رہی تھی اور سوچ رہی تھی کہ وہ مجھے ہر وقت اپنے معاشقوں کے بارے میں کیوں بتاتا رہتا ہے. ان کا مجھ سے کیا تعلق ہے. اس کی ایسی باتیں مجھے میرے سابق شوہر اعجاز کی یاد دلاتی تھیں. وہ بھی مجھے اپنے ماضی کے بارے میں ایسی ہی باتیں بتایا کرتا تھا.

..

ضرور پڑھیں: آپ لوگ ہمیں ہمارے حال پر چھوڑ دیں اور خدارا اب یہ بات نہ کریں ۔۔۔۔ عاجز آ کر نواز شریف نے اپنے رفقاء کو یہ بات کیوں کہی ؟ خبر آ گئی

مزید خبریں :

آسمان کی آفتیں

آسمان کی آفتیں

(18:01) جولائی 21, 2018