بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کے حوالے سے پاکستان اپنا جواب 17 جولائی کو عالمی عدالت میں جمع کرائے گا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کے حوالے سے پاکستان اپنا جواب 17 جولائی کو عالمی عدالت میں جمع کرائے گا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کے حوالے سے پاکستان اپنا جواب 17 جولائی کو عالمی عدالت میں جمع کرائے گا، بھارت پاکستان کا امن ثبوتاڑ کرنے کی کوشش کر رہا ہے جس کا منہ بولتا ثبوت بھارتی جاسوس ہے، ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ. تفصیلات کے مطابق جمعرات کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ بھارت پاکستان کا امن ثبوتاڑ کرنے کی کوشش کر رہا ہے جس کا منہ بولتا ثبوت بھارتی جاسوس ہے.

ضرور پڑھیں: سنی لیونی واحد بھارتی نہیں جنہوں نے فحش فلموں میں کام کیا بلکہ۔۔۔“ ایسی 10 بھارتی لڑکیاں منظرعام پر آ گئیں جنہوں نے بیرون ملک جا کر فحش فلموں میں اداکاری شروع کی، تفصیلات جان کر آپ کی حیرت کی انتہاءنہ رہے گی

بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کے حوالے سے پاکستان اپنا جواب 17 جولائی کو عالمی عدالت میں جمع کرائے گا. ڈاکٹر فیصل کا مزید کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی افواج نہتے کشمیریوں پر ظلم و بربریت کے پہاڑ توڑ رہی ہے موجودہ دورمیں بھارتی مظالم کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی، 8 جولائی کو برہان وانی کی شہادت کو دو سال مکمل ہوگئے اور ان 2 سال میں بھارت نے کشمیریوں پر بے پناہ مظالم ڈھائے اور سیکڑوں کشمیریوں کو شہید،، ہزاروں کو پیلٹ گن کے ذریعے بینائی سے محروم اور ہزاروں افراد شدید زخمی کئے گئے، گزشتہ ہفتے بھی متعدد کشمیری شہید ہوئے، آسیہ اندرابی اور ان کی ساتھی صوفیہ کو تہاڑ جیل منتقل کرنے کی مذمت کرتے ہیں. ترجمان نے کہا کہ1947 سے کشمیریوں نے جرات کے ساتھ بھارتی مظالم کا مقابلہ کیا جو تاحال جاری ہے، اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن نے بھی

انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی رپورٹ جاری کی، کشمیر پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے اور اس پالیسی میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں آئی، پاکستان کشمیریوں کا مقدمہ ہرفورم پر لڑتا رہے گا، عالمی برادری کو بھی چاہئے کہ وہ بھارتی مظالم کو نوٹس لے اور کشمیریوں کے ان کے حقوق ان کی امنگوں کے مطابق دلوانے میں اپنا کردار ادا کرے. انہوں نے کہا کہ بھارتی افواج ناصرف مقبوضہ وادی میں ظلم ڈھا رہا ہے بلکہ پاکستان میں موجود شہری آبادی کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے ،ْ بھارت پاکستان کا امن ثبوتاڑ کرنے کی کوشش کررہا ہے جس کا منہ بولتا ثبوت بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو ہے، پاکستان سترہ جولائی کو عالمی عدالت میں جواب جمع کرائے گا.ترجمان دفترخارجہ نے طالبان سے متعلق سعودی حکومت کے بیان پر تبصرے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان افغانستان میں مفاہمت، امن کے تمام اقدامات کی حمایت کرتا ہے اور آئندہ بھی افغان مفاہمتی عمل میں ممکنہ معاونت کرتے رہیں گے تاہم افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانا سب کی مشترکہ ذمے داری ہے اس حوالے سے پاکستان اور امریکا کے درمیان بات چیت جاری ہے امید ہے کہ اس میں مثبت پیش رفت ہوگی. ایران ،،روس ، چین کی خفیہ ایجنسیوں کے حکام کے دورے کا علم نہیں.

..

ضرور پڑھیں: ایک ایسا انوکھا ریسٹورینٹ جہاں ’شیر‘ آپ کا استقبال کرے گا، جانئے حیرت انگیز خبر

مزید خبریں :