پاسپورٹ بحال نہ ہونے پرپرویزمشرف نے وطن واپسی موخرکردی - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

پاسپورٹ بحال نہ ہونے پرپرویزمشرف نے وطن واپسی موخرکردی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اے پی ایم ایل کے سربراہ اورسابق صدرپرویزمشرف نے وطن واپسی موخرکردی، سابق صدر کی جانب سے پاسپورٹ بحال نہ ہونے پر سپریم کورٹ سے اگلی تاریخ لینے کافیصلہ کیا ہے،سیکرٹری جنرل اے پی ایم ایل اوروکیل معظم بٹ عدالت پیش ہوں گے. واضح رہے کہ اے پی ایم ایل کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ سابق صدر پرویز مشرف نے عدالتوں میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ آج کسی بھی وقت پاکستان پہنچ سکتے ہیں

. تاہم پاسپورٹ بحال نہ ہونے پر سابق صدر نے وطن واپسی موخر کردی اور سپریم کورٹ سے اگلی تاریخ لینے کا فیصلہ کیا ہے، سیکرٹری جنرل اے پی ایم ایل اور وکیل معظم بٹ عدالت میں پیش ہوں گے. ڈاکٹر امجد کا کہناتھا کہ پرویزمشرف سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں آنے کوتیارہیںلیکن عدالتی حکم کے باوجودتاحال ان کا پاسپورٹ بحال نہیں کیاگیا،ان کا کہناتھا کہ پرویزمشرف پاسپورٹ بحالی پرپاکستان آجائیں گے.

..