عدالتی حکم کے بعد حکومت نے پرویز مشرف کو خوشخبری سنا دی، ایسا کام کردیا کہ پوری آل پاکستان مسلم لیگ خوشی سے جھوم اٹھے گی - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

عدالتی حکم کے بعد حکومت نے پرویز مشرف کو خوشخبری سنا دی، ایسا کام کردیا کہ پوری آل پاکستان مسلم لیگ خوشی سے جھوم اٹھے گی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے سابق صدر پرویز مشرف کا شناختی کارڈ بحال کردیا.سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت خصوصی عدالت کررہی ہے جس نے ان کی انٹرپول کے ذریعے گرفتاری کا حکم بھی دے رکھا ہے. سابق صدر کے کاغذات نامزدگی سے متعلق سپریم کورٹ بھی کیس کی سماعت کررہی ہے اور عدالت عظمیٰ کی جانب سے طلب کیے جانے کے باوجود پرویز مشرف پیش نہیں ہوئے. پرویز مشرف کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ ان کےمؤکل آنا چاہتے ہیں لیکن شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک ہونے کی وجہ سےنہیں آسکتے.ذرائع کا کہنا ہےکہ وزارت داخلہ نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کا شناختی کارڈ بحال کردیاہے اور ان کے پاسپورٹ کی بحالی سے متعلق بھی غور کیاجارہا ہے.

..