چوہدری نثار قوم کو رازوں سے آگاہ کریں ،سابق وزیر اعظم سے بڑا مطالبہ کردیا گیا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

چوہدری نثار قوم کو رازوں سے آگاہ کریں ،سابق وزیر اعظم سے بڑا مطالبہ کردیا گیا


لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے چوہدری نثار علی خان سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے پاس آخر ایسے کون سے راز ہیں جو وہ قوم کو نہیں بتاتے ہیں عوام کو چاہیے کہ وہ کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دیں . لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ الیکشن کے روز ملک کا بیڑا غرق کرنے والوں کو بھگائیں گے.

کیونکہ موجودہ حکمرانوں نے قوم کو مہنگائی اور بے روزگاری کے علاوہ کچھ نہیں دیا اور مہنگائی نے غریب عوام کی کمر توڑ دی ہے جس سے وہ لوگ خود کشیاں کرنے پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ اگر آج دیکھا جائے تو ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ مہنگائی اور بے روزگاری انتہا کو چھو رہی ہے قوم کو چاہیے کہ وہ کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دیں اور چوہدری نثار کو بھی چاہیے کہ آخر ان کے پاس ایسے کون سے راز ہیں جو وہ قوم کو نہیں بتاتے.

..

مزید خبریں :