معروف صحافی نے عمران خان کو “مولا جٹ ” قرار دے دیا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

معروف صحافی نے عمران خان کو “مولا جٹ ” قرار دے دیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان اہلیہ کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوئے ، اس موقع پر ان کے ہمراہ ان کے قریبی ساتھی زلفی بخاری ، عون چودھری ، علیم خان اور ان کی اہلیہ بھی موجود تھیں.اس طرح عمران خان کا عمرے پر جانا بھی ایک بڑی خبر بن گیا،اسی متعلق گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی رؤف کلاسرا کا کہنا تھا کہ عمران خان دیکھ کر مجھے ایک پنجابی فلم ’مولا جٹ‘ یاد آ جاتی ہے.

جس کا ایک بہت مشہور ڈائیلاگ ہے "مولے نوں مولا نہ مارے تے مولا نہیں مردا .تو مجھے عمران خان بھی وہی مولا جٹ لگتے ہیں.رؤف کلاسرا کا کہنا تھا کہ عمران خان کو سیاست میں کوئی شکست نہیں دے سکتا جب تک وہ خود اپنے آپ کو شکست نہ دیں کیونکہ عمران خان کوئی نہ کوئی ایسی غلطی کر دیتے ہیں

جس کی وجہ سے ان کی ساکھ متاثر ہوتی ہے اور جس نوجوان نسل کے اندر عمران خان نے شعور پیدا کیا تھا وہ صرف عمران خان کی شادیوں،طلاقوں اور اب زلفی بخاری کے مسئلے کا دفاع کرنے میں لگی ہوئی ہے. اور اب عمران خان کی بھی دیگر مسائل سے توجہ ہٹ گئی ہے اور ہم بھی عمران خان کی ایسی خبروں کیو جہ سے پاکستان کے دیگر ایشوز پر بات نہیں کر سکے.یاد رہے کہ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کے دوست زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ میں ہونے کی وجہ سے انہیں جہاز میں سوار ہونے سے روک دیا گیا تھا. تاہم بعد میں ان کو جانے کی اجازت دے دی گئی تھی.جس کے بعد کچھ صحافیوں کی طرف سے ذلفی بخاری اور عمران خان پر شدید تنقید کی گئی اور کہا گیا کہ عمران خان ویسے تو بہت اصولوں کی بات کرتے ہیں لیکن وہ ایک ایسے شخص کو اپنے ساتھ رکھتے ہیں جو کہ نیب کو مطلوب ہے.صحافیوں نے عمران خان پر یہ بھی الزام عائد کیا کہ عمران خان نے اپنا اثرو رسوخ استعمال کر کے ذلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے نکلوایا.

..

مزید خبریں :