ترک وزیراعظم کا شاہد خاقان عباسی کو ٹیلی فون ، او آئی سی کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کی دعوت - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

ترک وزیراعظم کا شاہد خاقان عباسی کو ٹیلی فون ، او آئی سی کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کی دعوت


اسلام آباد(آئی این پی) ترکی کے وزیراعظم بن علی یلدرم نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ٹیلی فون کیا اور ترکی میں او آئی سی کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے قابض اسرائیلی فوج کی کارروائیوں کی مذمت کی اور فلسطینیوں کی پر امن جدوجہد کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا.منگل کو ترکی کے وزیراعظم بن علی یلدرم نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ٹیلی فون کیا اور ترکی میں او آئی سی کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی

. او آئی سی کا غیر معمولی اجلاس 18مئی کو منعقد ہوگا .وزیراعظم شاہد خاقان عباسی او آئی سی کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کریں گے .اجلاس میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کے قتل عام سے پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیا جائے گا . وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے قابض اسرائیلی فوج کی کارروائیوں کی مذمت کی اور فلسطینیوں کی پر امن جدوجہد کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا .

..

مزید خبریں :

سروے