”یہ جنرل اب داڑھی رکھ کر شام میں جنگ لڑ رہا ہے “پرویز مشرف نے جنرل شاہد عزیز پر سنگین ترین الزام لگا یا تو حامد میر بھی آگے آگئے ،اس الزام کی اصل وجہ بتا دی - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

”یہ جنرل اب داڑھی رکھ کر شام میں جنگ لڑ رہا ہے “پرویز مشرف نے جنرل شاہد عزیز پر سنگین ترین الزام لگا یا تو حامد میر بھی آگے آگئے ،اس الزام کی اصل وجہ بتا دی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق صدر پرویز مشرف نے اپنے رشتے دار اور ساتھی جنرل شاہد عزیز پر سنگین نوعیت کا الزام عائد کیا تو حامد میر بھی چپ نہ رہ سکے .ان کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف نے سابق جنرل شاہد عزیز پر اس لیے الزام عائد کیا کیونکہ انہوں نے پرویز مشرف کے خلاف کتاب لکھی تھی . مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر حامد میر نے کہا کہ ”اس سابق آمر کو دیکھیں !جس نے اپنے پرانے ساتھی اور رشتے دار جنرل شاہد عزیز پر غیر تصدیق شدہ الزام عائد کردیا .ان کاکہنا تھا کہ جنرل شاہد عزیز نے اپنی کتاب میں پرویز مشرف کے خلاف بات کی اس وجہ سے ان پر یہ الزام لگا .“ واضح رہے کہ نجی نیوز چینل ’نیو نیوز‘ کے پروگرام نیوز ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے پرویز مشرف نے کہا تھا کہ شاہد عزیز میرا رشتے دار اور غیر متواز شخصیت ہے ،کسی کو خاص معلوم تو نہیں لیکن شاہد عزیز شائد داڑھی اگا کر شام میں گئے ہوئے ہیں اور کچھ لوگ کہتے ہیں کہ وہ وہاں مرچکے ہیں .جنرل شاہد عزیز کی کتاب میں انکشافات اور کارگل ایشو کی ابتدا میں صرف چارلوگوں کومعلوم ہونے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے پرویزمشرف کاکہناتھاکہ بالکل شاہد عزیز نے 100فیصد صحیح کہا، اگر آپ نے کارگل جیسا کوئی آپریشن کرنا ہے تو اس کا ڈھنڈورا نہیں پیٹا جاتا ،جنرل شاہد عزیز سے پوچھو کے ملٹری ہمیں خفیہ رکھنا سکھاتی ہے ،جس کو بتا نا ضروری ہو صرف اس کو بتا تے ہیں .ان کا مزید کہنا تھا کہ میں جانتا ہوں کہ جب جنرل شاہد عزیز میجر اور کرنل تھا، اس وقت یہ کیا کر رہا ہوتا تھا، یہ ایک ان بیلنسڈ آدمی ہے کبھی ایک طرف تو کبھی دوسری طرف.

 
..

مزید خبریں :

سروے