روپے نے طاقت پکڑ لی، ڈالر مزید سستا ہو گیا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

روپے نے طاقت پکڑ لی، ڈالر مزید سستا ہو گیا


لاہور (قدرت روزنامہ) ڈالر کے سستا ہونے کا سلسلہ جاری ہے..

ضرور پڑھیں: کہاں سورج چمکے گا اور کہاں بارشیں ہو ں گی؟ محکمہ موسمیات نے شہریوں کیلئے اہم پیشگوئی کر دی

الیکشن 2018ء کے بعد ڈالر سستا ہوتا گیا جب کہ روپے کی طاقت بڑھتی جا رہی ہے.میڈیا رہورٹس کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان برقرار ہے. ٹریڈنگ کے آغاز پر پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں دو روپے کمی دیکھی گئی جس کے بعد ایک امریکی ڈالر کی قیمتِ فروخت 123 روپے کی سطح پر آگئی. بینکنگ ذرائع کے مطابق ملک میں ڈالر پر دباؤ کا تسلسل برقرار ہے اور آج کاروبار کے آغا زمیں ڈالر 123 روپے کی سطح پر دیکھا گیا.جب کہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر ایک روپے 50پیسے مزید سستا ہو گیا ہے.اوپن مارکیٹ میں ڈالر 122روپے کا ہو گیا. یاد ریے گزشتہ روز انٹربنک مارکیٹ میں ڈالر 125پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 5 روپے 36 پیسے کی کمی کے بعد اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر 122 روپے کا ہوگیا. انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں چار سال بعد کمی دیکھنے میں آرہی ہے اور روپے کی قدر بڑھنے سے قرضوں کے بوجھ میں 450 ارب روپے کمی کا امکان ہے. حال ہی میں ایک ڈالر ملک کی بلند ترین سطح 128 روپے کی حد عبور کر گیا تھا تاہم اب اس میں بتدریج کمی دیکھنے میں آرہی ہے. دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھا گیا اور 100 انڈیکس 43 ہزار کی حد عبور کرگیا. کاروبار کے دوران انڈیکس میں 314 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے.یاد رہے کہ پی ٹی آئی کی عام انتخابات میں واضح برتری کا پاکستان کی اسٹاک ایکسچینج پر مثبت اثر پڑا ہے.تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی عامانتخابات 2018ء میں واضح برتری کے بعد سے ہی ڈالر کی قیمت میں کمی ہونا شروع ہو گئی ہے جو کہ مثبت بات ہے.معاشی تجزیہ نگاروں کے مطابق اس مثبت اثر کے تحت آئندہ دنوں میں بھی

..

ضرور پڑھیں: علیم خان ، یاسر راجہ اور یاسمین راشد کی چھٹی! وزارت اعلیٰ پنجاب کیلئے تحریک انصاف کا مضبوط ترین امیدوار سامنے آگیا

مزید خبریں :