شہبازشریف کا وفاق میں ذمہ داری نبھانے کا فیصلہ لیکن پنجاب میں شریف خاندان کی نمائندگی کون کرے گا؟ بڑی خبرآگئی - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

شہبازشریف کا وفاق میں ذمہ داری نبھانے کا فیصلہ لیکن پنجاب میں شریف خاندان کی نمائندگی کون کرے گا؟ بڑی خبرآگئی


لاہور (قدرت روزنامہ) صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) میاں شہباز شریف نے صوبائی اسمبلی کی نشتیں چھوڑنے کی درخواست جمع کرا دی ہے. میاں شہباز شریف پنجاب اسمبلی کے حلقوں پی پی 164 اور 165 سے بھی منتخب ہوئے تھے تاہم وفاق کے معاملات سنبھالنے اور پارٹی قیادت کے باعث انہوں نے اپنی صوبائی نشستیں چھوڑنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس سلسلے میں درخواستیں جمع کرا دی ہیں.

ضرور پڑھیں: منرل واٹرکمپنیوں کےخلاف بھی نوٹس لوں گا،چیف جسٹس پاکستان کاسیمنٹ فیکٹریوں کو پانی فراہم کرنے والے تالاب بند کرنے کا حکم

خیال رہے کہ شہباز شریف قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 132 سے کامیاب ہوئے تھے.ادھر میاں حمزہ شہباز شریف نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 124 کی نشست چھوڑنے کے لیے درخواست دی، وہ پی پی 146 کی نشست رکھیں گے اور پنجاب اسمبلی میں رہیں گے...

ضرور پڑھیں: ’’ سابق کرکٹرز کی عمران خان سے ملاقات لیکن کسی کو بھی ہمت نہ ہوئی کہ ۔ ۔ ۔‘‘ نجی ٹی وی چینل کا ایسا دعویٰ کہ شائقین کرکٹ کی حیرت کی انتہاء نہ رہے گی