ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پرسوں ہوگا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پرسوں ہوگا


لاہور(قدرت روزنامہ) ذوالحج 1439 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پرسوں ( اتوار ) کو ہو گا .مرکزیرویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت اجلاس کراچی میں ہوگا.

ضرور پڑھیں: منرل واٹرکمپنیوں کےخلاف بھی نوٹس لوں گا،چیف جسٹس پاکستان کاسیمنٹ فیکٹریوں کو پانی فراہم کرنے والے تالاب بند کرنے کا حکم

جبکہ زونل اور ضلعی کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مقامات پر ہونگے، ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے چاند کے حوالے سے اعلان کیا جائے گا. دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ 12اگست کو ذوالحج کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے، جبکہ عیدالاضحی 22اگست کو ہوسکتی ہے.محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ 11اگست کی دوپہر کو چاند کی پیدائش ہونا شروع ہو جائے گی، جس کے بعد قومی امکانات ہیں کہ 12 اگست کو ذوالحج کا چاند نظر آجائے.اس طرح ٹھیک دس دن بعد یعنی 22 اگست کو عیدالاضحی ہونے کا امکان ہے...

ضرور پڑھیں: ’’ سابق کرکٹرز کی عمران خان سے ملاقات لیکن کسی کو بھی ہمت نہ ہوئی کہ ۔ ۔ ۔‘‘ نجی ٹی وی چینل کا ایسا دعویٰ کہ شائقین کرکٹ کی حیرت کی انتہاء نہ رہے گی