یوم آزادی نہ منانے کا متنازعہ بیان ،فضل الرحمن کے ساتھ ساتھ شہباز شریف بھی ز د میں آگئے ،ریاست سے بغاوت کا الزام عائد، بڑا حکم جاری - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

یوم آزادی نہ منانے کا متنازعہ بیان ،فضل الرحمن کے ساتھ ساتھ شہباز شریف بھی ز د میں آگئے ،ریاست سے بغاوت کا الزام عائد، بڑا حکم جاری


لاہور (قدرت روزنامہ) یوم آزادی نہ منانے کے متنازعہ بیان پر جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے خلاف مقدمے کی درخواست دائر کردی گئی.دونوں رہنماؤں کے خلاف مقدمے کی درخواست لاہور کی سیشن کورٹ میں دائر کردی گئی.

ضرور پڑھیں: کہاں سورج چمکے گا اور کہاں بارشیں ہو ں گی؟ محکمہ موسمیات نے شہریوں کیلئے اہم پیشگوئی کر دی

درخواست گزار نے اپنی درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ مولانا فضل الرحمن نے 8 اگست کو اشتعال انگیز تقریر کی،انکے 14 اگست نہ منانے کے حوالے سے بیان سے عوام کے جذبات مجروح ہوئے، ان کی تقریر بغاوت کے زمرے میں آتی ہے. شہباز شریف نے بھی عوام کو 14 اگست نہ منانے کی تلقین کی.درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت فضل الرحمن اور شہباز شریف کے خلاف مقدمے کا حکم دے.درخواست کے بعد سیشن عدالت نے ایس ایچ او ماڈل ٹاؤن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی.خیال رہے کہ الیکشن کمیشن کے سامنے متحدہ اپوزیشن کے احتجاج کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا تھا کہ ہر سال 14اگست یوم آزادی کے طور پر منایا جاتا ہے لیکن اب کی بار ہم 14اگست کو یوم آزادی نہیں منا سکتے کیونکہ ہماری رائے کا حق چھین لیا گیا ہے.مولانا فضل الرحمن کے متنازعہ بیان پر شہباز شریف نے بھی تائید کی تھی.انہوں نے کہا تھا کہ وہ فضل الرحمن سے متفق ہیں، کیا 14اگست کے ساتھ شفاف الیکشن کی خوشی منا سکتے ہیں؟ اس کا جواب نفی میں ہے.  یوم آزادی نہ منانے کے متنازعہ بیان پر جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے خلاف مقدمے کی درخواست دائر کردی گئی.دونوں رہنماؤں کے خلاف مقدمے کی درخواست لاہور کی سیشن کورٹ میں دائر کردی گئی.درخواست گزار نے اپنی درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ مولانا فضل الرحمن نے 8 اگست کو اشتعال انگیز تقریر کی، انکے 14 اگست نہ منانے کے حوالے سے بیان سے عوام کے جذبات مجروح ہوئے..

ضرور پڑھیں: علیم خان ، یاسر راجہ اور یاسمین راشد کی چھٹی! وزارت اعلیٰ پنجاب کیلئے تحریک انصاف کا مضبوط ترین امیدوار سامنے آگیا

مزید خبریں :