شہباز شریف کے دور حکومت میں ایوان وزیر اعلیٰ کے شاہانہ اخراجات کی جانچ پڑتال شروع ،ماڈل ٹاؤن میں کتنی بڑے رقم اُڑا دی گئی، افسوسناک انکشافات - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

شہباز شریف کے دور حکومت میں ایوان وزیر اعلیٰ کے شاہانہ اخراجات کی جانچ پڑتال شروع ،ماڈل ٹاؤن میں کتنی بڑے رقم اُڑا دی گئی، افسوسناک انکشافات


لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے دور حکومت میں ایوان وزیر اعلیٰ کے شاہانہ اخراجات کی جانچ پڑتال شروع کردی گئی، اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب کے حکام ایوان وزیر اعلیٰ اور ماڈل ٹاؤن میں کیے گئے چار ارب روپے کے اخراجات کا آڈٹ کریں گے. ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے دور حکومت میں ایوان وزیر اعلی کے اخراجات کا آڈٹ شروع کیا جارہا ہے.

ضرور پڑھیں: کہاں سورج چمکے گا اور کہاں بارشیں ہو ں گی؟ محکمہ موسمیات نے شہریوں کیلئے اہم پیشگوئی کر دی

آڈیٹر حکام نے محکمہ خزانہ پنجاب سے ان اخراجات کی تفصیلاتطلب کرلی ہیں. تحائف کی مد میں کروڑوں روپے اخراجات کی تفصیلات بھی طلب کرلی گئی ہیں.گزشتہ پانچ سال میں ایوان وزیر اعلی میں 4ارب روپے سے زائد اخراجات کیے گئے تھے.ذرائع نے بتایا کہ نوے شاہراہ، ایوان وزیر اعلی اور ماڈل ٹان سیکرٹریٹ پر کروڑوں روپے کے اضافی اخراجات کیے گئے تھے. جس پر اب آڈٹ رپورٹ مرتب کرنے کے بعد اکانٹنٹ جنرل کو رپورٹ پیش کی جائے گی. ایوان وزیر اعلی کے سابق دور حکومت میں سالانہ 25سے20کروڑ اضافی خرچ کیے گئے تھے...

ضرور پڑھیں: علیم خان ، یاسر راجہ اور یاسمین راشد کی چھٹی! وزارت اعلیٰ پنجاب کیلئے تحریک انصاف کا مضبوط ترین امیدوار سامنے آگیا

مزید خبریں :