پی آئی اے میں مفت ٹکٹوں کی لوٹ سیل - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

پی آئی اے میں مفت ٹکٹوں کی لوٹ سیل


لاہور (قدرت روزنامہ) اربوں روپے کے خسارے کاشکار پی آئی اے میں مفت ٹکٹوں کی لوٹ سیل جاری ہے. کراچی سے اسلام آباد کیلئے فنکاروں کو 100 ریٹرن ٹکٹ مفت تقسیم کیے جانے لگے.

ضرور پڑھیں: کہاں سورج چمکے گا اور کہاں بارشیں ہو ں گی؟ محکمہ موسمیات نے شہریوں کیلئے اہم پیشگوئی کر دی

ترجمان پی آئی اے کے مطابق سابق وفاقی وزیر مہتاب عباسی کی ہدایت پر پی ٹی وی ایوارڈ شو کی تقریب کیلئے مفت ٹکٹس جاری کیے گئے. میڈیارپورٹس کے مطابق قومی ایئر لائن کی جانب سے پی ٹی وی کو کراچی سے اسلام آباد کے لیے 96 دو طرفہ ( آنے جانی) کے ایف او سی ٹکٹ جاری کیے گئے، تین ماہ سے زائد کا وقت گزر جانے کے باوجود مذکورہ ٹکٹوں کی مد میں لاکھوں روپے وصول نہ ہو سکے. پی آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی وی حکام پی آئی اے حکام کو جواب دینے کو بھی تیار نہیں، شو بز ستاروں کو مفت ٹکٹ دینے کی ہدایات مبینہ طور پر سابق وزیر نے دیں. ٹکٹ جاری کرنے والے محکمہ فنانس کے مینیجر نے ہیڈ آفس کے متعلقہ حکام سے مدد طلب کرتے ہوئے وزارتِ اطلاعات کو واجب الادا رقم کی ادائیگی کے لیے خط لکھنے کی درخواست کردی...

ضرور پڑھیں: علیم خان ، یاسر راجہ اور یاسمین راشد کی چھٹی! وزارت اعلیٰ پنجاب کیلئے تحریک انصاف کا مضبوط ترین امیدوار سامنے آگیا

مزید خبریں :