آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان کے سفیر عمر زاخیلوال کی ملاقات ،دو طرفہ تعلقات اور موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان کے سفیر عمر زاخیلوال کی ملاقات ،دو طرفہ تعلقات اور موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال


راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں افغانستان کے سفیر عمر زاخیلوال نے ملاقات کی  ہےجس میں دو طرفہ تعلقات اور موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا. تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ’’ٹویٹر‘‘میں اپنے ٹویٹ میں افغان سفیر  ڈاکٹر  عمر زاخیلوال نے  کہا کہ انہوں نے آرمی چیف کی ’’امن اور سلامتی کیلئے پاکستان اور افغانستان کا امن پلان ‘‘میں ہونیوالے وعدوں کی طرف توجہ دلائی تاکہ ہماری امن کی کوششوں اور تشدد کے خاتمے میں مدد مل سکے.

ضرور پڑھیں: کہاں سورج چمکے گا اور کہاں بارشیں ہو ں گی؟ محکمہ موسمیات نے شہریوں کیلئے اہم پیشگوئی کر دی

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کابل میں امن اور سلامتی کیلئے پاکستان اور افغانستان کا امن پلان کا آغاز کیا گیا تھا اس دوران دونوں ممالک نے ان عناصر کیخلاف ایکشن لینے پر اتفاق کیا تھا جو امن کی طرف نہیں آ تے اور ان عناصر کا یہ عمل دونوں ممالک کی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ قرار دیا گیا تھا. ..

ضرور پڑھیں: علیم خان ، یاسر راجہ اور یاسمین راشد کی چھٹی! وزارت اعلیٰ پنجاب کیلئے تحریک انصاف کا مضبوط ترین امیدوار سامنے آگیا

مزید خبریں :