نئے پاکستان کے وزیر اعظم کی تقریب حلف برداری کیسی ہوگی ؟ سینٹر فیصل جاوید نے خد و خال واضح کردیئے - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

نئے پاکستان کے وزیر اعظم کی تقریب حلف برداری کیسی ہوگی ؟ سینٹر فیصل جاوید نے خد و خال واضح کردیئے


لاہور (قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے رہنما سینٹر فیصل جاوید نے کہاہے کہ عمران خان کی بطور وزیر اعظم تقریب حلف برداری انتہائی سادہ ہوگی . دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل جاوید نے کہا کہ عمران خان منسٹر انکلیو میں اپنی رہائش گاہ کی مرمت کا خرچہ خود اٹھائیں گے .

ضرور پڑھیں: کہاں سورج چمکے گا اور کہاں بارشیں ہو ں گی؟ محکمہ موسمیات نے شہریوں کیلئے اہم پیشگوئی کر دی

عمران خان اب منسٹر انکلیو میں ہی رہیں گے اور جب تک نئے گھر کی مرمت ہورہی ہے وہ پنجاب ہاﺅس میں رہیں گے اور اس کے بعد منسٹر انکلیو میں شفٹ کرجائیں گے . انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں نئے چہرے دیکھنے کو ملیں گے . 100دن کے ایجنڈے کے لئے ہماری تیاری پوری ہے . اگلے تین چار دن میں وزیر اعلیٰ پنجاب کا مسئلہ حل ہوجائے گا .تحریک انصاف کی حکومت سادگی اپنائے گی اور وزیر اعظم کی تاریخ حلف برداری کی تقریب بہت سادہ ہوگی . انہوں نے کہاکہ عمران خان کو ٹیم بناتی آئی ہے وہ جو ٹیم لائیں گے وہ بہترین کارکردگی دکھائے گی.تقریب حلف برداری میں کچھ کرکٹرز بھی آئیں گے اس کے علاوہ پارٹی کے لوگ ہونگے ...

ضرور پڑھیں: علیم خان ، یاسر راجہ اور یاسمین راشد کی چھٹی! وزارت اعلیٰ پنجاب کیلئے تحریک انصاف کا مضبوط ترین امیدوار سامنے آگیا

مزید خبریں :