نوازشریف اور مریم کو جیل پہنچانے کیلئے کتنے ہیلی کاپٹرزکاانتظام کر لیاگیااور یہ ہیلی کاپٹرز کہاں کہاں کھڑے کئے ہیں،جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

نوازشریف اور مریم کو جیل پہنچانے کیلئے کتنے ہیلی کاپٹرزکاانتظام کر لیاگیااور یہ ہیلی کاپٹرز کہاں کہاں کھڑے کئے ہیں،جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے


لاہور(قدرت روزنامہ)نیب نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی کل (جمعہ کو) وطن واپسی پر گرفتاری کےلئے دو ہیلی کاپٹرز کا انتظام کر لیا. مقامی اخبار جنگ نیوز کے مطابق ایک ہیلی کاپٹر انہیں لاہور اور دوسرا اسلام آباد ایئر پورٹ پر تیار رہے گا،سابق وزیراعظم اور ان کی صاحبزادی کو ائیر پورٹ سے ہی گرفتار کیا جا ئےگا.

ضرور پڑھیں: آپ لوگ ہمیں ہمارے حال پر چھوڑ دیں اور خدارا اب یہ بات نہ کریں ۔۔۔۔ عاجز آ کر نواز شریف نے اپنے رفقاء کو یہ بات کیوں کہی ؟ خبر آ گئی

نواز شریف بحیثیت وزیر اعظم جو ہیلی کاپٹر استعمال کرتے رہے ہیں،

اسی میں انہیں جیل لے جایا جائے گا، نیب نے نواز شریف اور مریم نواز کی گرفتاری کےلئے 16 رکنی ٹیم تشکیل دے دی ہے. میڈیا رپورٹس کے مطابق نوازشریف اور مریم نواز کو لاہور یا اسلام آباد ایئرپورٹ پر اترتے ہی اڈیالہ جیل منتقل کئے جانے کا امکان ہے. نیب نے ہیلی کاپٹرز کےلئے وزارت داخلہ کو درخواست کی تھی، وزارت داخلہ کے پاس ہیلی کاپٹر نہ ہونے کی وجہ سے کابینہ ڈویژن نے وزیر اعظم کےلئے مختص ہیلی کاپٹر دے دیے.

..

ضرور پڑھیں: پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کو معذور خاتون نے روک لیا