نواز شریف کی ایون فیلڈ ہاؤس بیچنے کی کوشش - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

نواز شریف کی ایون فیلڈ ہاؤس بیچنے کی کوشش


لاہور (قدرت روزنامہ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ایون فیلڈ ہاؤس بیچنے کی کوشش ہے. تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کو احتساب عدالت کی طرف سے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا سنائی جا چکی ہے.

ضرور پڑھیں: آپ لوگ ہمیں ہمارے حال پر چھوڑ دیں اور خدارا اب یہ بات نہ کریں ۔۔۔۔ عاجز آ کر نواز شریف نے اپنے رفقاء کو یہ بات کیوں کہی ؟ خبر آ گئی

اسی متعلق گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میں یہ بات پورے دعوے سے کہہ رہا ہوں کہ نواز شریف نے پچھلے دو سالوں میں لندن میں اپنی قیمتی ترین جائیدادیں بیچ دی ہیں. نواز شریف نے ایون فیلڈ والی جائیداد بھی بیچنے کی کوشش کی.لیکن نواز شریف ایون فیلڈ ہاؤس کو بیچنے میں ناکام رہے.اس کے علاوہ نواز شریف نے لندن میں اپنی ساری قیمتی جائیداد بیچ دی ہے.شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف نے لندن کی میجر پراپرٹی ہائیڈ پارک کے اردگرد کی جائیداد انہوں نے بیچ دی ہے. شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ مجھے تحریک انصاف نے لاہور سے الیکشن لڑنے کی دعوت بھی دی اور علیم خان نے کہا کہ وہ مجھے لاہور میں گھر بھی دیں گے. اور انتخابی مہم کے لیے پیسہ بھی دیں گے.لیکن میں نے لاہور سے الیکشن لڑنے سے انکار کر دیا اور کہا کہ میں راولپنڈی کا ہوں اور راولپنڈی سے ہی الیکشن لڑوں گا.اس کے ساتھ ہی شیخ رشید نے شریف برادران پر بھی تنقید کی اور اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے ایون فیلڈ ہاؤس بیچنے کی کوشش کی..یاد رہے کہ احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف،، صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کو قید کی سزا سنائی تھی. احتساب عدالت کے فیصلے کی تفصیلات منظرعام پر آئیں جس کے مطابق نوازشریف کو 10سال قید بامشقت اور ایک سال کی اضافی قید کی سزا ہوئی، مجموعی طور پر 11سال قید کی سزا سنائی گئی. مریم نواز کو مجموعی طور پر 8سال قید کی سزا سنائی گئی. مریم نوازکی سات سال اور ایک سال اضافی سزائیں ایک ساتھ شروع ہوں گی.ابتدائی معلومات کے مطابق نواز شریف کو 10 سال جبکہ مریم نواز کو 7 سال قید بامشقت ہوئی تھی.

..

ضرور پڑھیں: پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کو معذور خاتون نے روک لیا