ریحام خان کی ہارلے سٹریٹ کلینک میں مریم نواز سے طویل ملاقات - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

ریحام خان کی ہارلے سٹریٹ کلینک میں مریم نواز سے طویل ملاقات


لاہور (قدرت روزنامہ) معروف کالم نگار منیر احمد بلوچ نے اپنےا یک کالم میں انکشاف کیا ہے کہ ریحام خان نے ہارے سٹریٹ کلینک میں مریم نواز سے ملاقات کی ہے.تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چئرمین عمران خان کی دوسری سابقہ اہلیہ ریحام خان کی کتاب خبروں کا حصہ رہتی ہے.

ضرور پڑھیں: 17ویں ہی میچ میں ڈبل سنچری ،فخر سب کو پیچھے چھوڑ گئے

اور کتاب کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس کے پیچھے ن لیگ ہے. عمران خان خود اس بات کا ذکر کئی بار کر چکے ہیں کہ ریحام خان کی کتاب کے پیچھے شریف خاندان ہے.اسی متعلق گفتگو کرتے ہوئے معروف کالم نگار منیر احمد بلوچ کا اپنے ایک کالم " ہارلے سٹریٹ کی سیاست " میں کہنا ہے کہ شریف خاندان نے آج تک اس ڈاکٹر کا نام نہیں بتایا جو بیگم کلثوم نواز کاعلاج کر رہا ہے.اور میں بریکنگ نیوز دے رہا ہوں کہ ریحام خان اسی ہسپتال کے ایک کمرے میں مشاہد حسین‘ مریم صفدر اور پرویز رشید سے طویل ملاقات کر چکی ہے. شاید یہی وجہ ہے کہ

لندن کے سیا سی اور صحافتی حلقوں میں دبی دبی زبان سے کہا جا رہا ہے کہ اس کلینک کو ملکی اور غیر ملکی شخصیات سے ملاقات کیلئے استعمال میں لایا جا رہا ہے ‘کیونکہ ایون فیلڈ اور حسن نواز کے الفریڈ میں واقع دفتر کی بجائے اس کلینک کو مختلف ممالک کے سفارت کاروں‘ جن میں اسرائیل اور بھارت بھی شامل ہے، کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے. تا کہ دنیا بھر کی خفیہ ایجنسیوں سمیت پاکستان کے خفیہ ادارے بھی یہاں ہونے والی بات چیت سے باخبر نہ ہو سکے.آخرکیا وجہ ہے کہ ہر پریس کانفرس اور بیان اس کلینک سے نکلتے ہوئے دیا جا رہا ہے.احتساب عدالت سے سزا ہونے کے بعد نواز شریف نے ایون فیلڈ سے جو پریس کانفرس کی وہ پاکستان کے سلامتی کے اداروں کے لیے کسی وارننگ سے کم نہیں.ملکی سلامتی کے اداروں کو علم ہونا چاہئے کہ یہ نواز شریف نہیں بول رہے بلکہ وہ بول رہے ہیں جو آئے روز لائن آف کنٹرول پر گولہ باری کر رہے ہیں.

..

ضرور پڑھیں: آپ لوگ ہمیں ہمارے حال پر چھوڑ دیں اور خدارا اب یہ بات نہ کریں ۔۔۔۔ عاجز آ کر نواز شریف نے اپنے رفقاء کو یہ بات کیوں کہی ؟ خبر آ گئی

مزید خبریں :

آسمان کی آفتیں

آسمان کی آفتیں

(18:01) جولائی 21, 2018