لاہور ‘پولیس نے لیگی کارکنوں کو ایئر پورٹ جانے سے رو کنے کیلئے مختلف سڑکوں پر کنٹینرز لگا دیئے - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

لاہور ‘پولیس نے لیگی کارکنوں کو ایئر پورٹ جانے سے رو کنے کیلئے مختلف سڑکوں پر کنٹینرز لگا دیئے


لاہور(قدرت روزنامہ)​لاہور پولیس نے مختلف شاہراوں پر کنٹینرز کھڑے کر دیئے. لاہور میں لیگی کارکنوں کو ائیرپورٹ کی جانب جانے سے روکنے کے لیے پولیس نے کنٹینرز مختلف شاہراوں پر کھڑے کر دیئے ہیں.

ضرور پڑھیں: 17ویں ہی میچ میں ڈبل سنچری ،فخر سب کو پیچھے چھوڑ گئے

جمعہ کو لیگی قائد نواز شریف اور مریم نواز لندن سے لاہور واپس آرہے ہیں ، اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر میں دفعہ 144 نافذ ہے. کارکنوں کو استقبال سے روکنے کے لیے پولیس نے نئی حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے کارکنوں کو گرفتار کیا ہے، جبکہ دوسری جانب مختلف شاہراوں پر کنٹینرز بھی کھڑے کر دیئے ہیں. لاہور میں مال روڈ، مزنگ، جاتی امراء اور دیگر سڑکوں پر کنٹینر رکھے گئے ہیں. لیگی کارکنوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ کنٹینرز رات گئے اہم علاقوں میں رکھ کر راستے بند کر دیے جائیں گے.کنٹینرز ڈرائیور کے مطابق ان کے کنٹینرز ائیرپورٹ کی طرف جانے والے راستوں کو سیل کرنے کے لیے استعمال کیا جانا ہے ، اس لیے انہیں گزشتہ رات سے روکا گیا ہے.

..

ضرور پڑھیں: آپ لوگ ہمیں ہمارے حال پر چھوڑ دیں اور خدارا اب یہ بات نہ کریں ۔۔۔۔ عاجز آ کر نواز شریف نے اپنے رفقاء کو یہ بات کیوں کہی ؟ خبر آ گئی

مزید خبریں :

آسمان کی آفتیں

آسمان کی آفتیں

(18:01) جولائی 21, 2018