” ہم میڈیا مالکان کا یہ شوق بھی پورا کردیں گے کہ۔۔۔“ چیف جسٹس نے بڑے بڑوں کی نیندیں اڑا دیں، کونسا شوق پورا کرنے کا عندیہ دیا؟ جان کر آپ بھی داد دیں گے - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

” ہم میڈیا مالکان کا یہ شوق بھی پورا کردیں گے کہ۔۔۔“ چیف جسٹس نے بڑے بڑوں کی نیندیں اڑا دیں، کونسا شوق پورا کرنے کا عندیہ دیا؟ جان کر آپ بھی داد دیں گے


لاہور (قدرت روزنامہ) صحافیوں کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے معاملے پر چیف جسٹس نے کہا ہے کہ تنخواہیں ادا نہ کرنے والے میڈیا مالکان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کریں گے اور اگر انہیں جیل جانے کا اتنا ہی شوق ہے تو یہ شوق پورا کردیں گے. سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں صحافیوں کی تنخواہوں کے معاملے پر شکایت سیل میں سماعت ہوئی.

دوران سماعت صدر الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن ( ایمرا) آصف بٹ متاثرہ صحافیوں سمیت شکایت سیل میں پیش ہوئے اور چیف جسٹس کو عدالتی حکم پر عملدرآمد کے حوالے سے آگاہ کیا. صدر ایمرا آصف بٹ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ سپریم کورٹ نے صحافیوں کو گزشتہ 2 ماہ کی تنخواہیں ادا کرنے کا حکم دیا تھالیکن عدالتی حکم پر چند میڈیا مالکان نے صرف ایک ماہ کی تنخواہ دی ہے جبکہ بیشتر میڈیا مالکان نے عدالتی حکم پر من و عن عملدرآمد نہیں کیا. جیو ٹی وی، بول ٹی وی، کیپیٹل ٹی وی اور سٹار ایشیا سمیت دیگر نے صحافیوں کی تنخواہیں ادا نہیں کیں. تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے معاملے پر صحافیوں نے چیف جسٹس کو فرداً فرداً بھی آگاہ گیا جس پر چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ صحافی پریشان نہ ہوں، عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر میڈیا مالکان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کریں گے. اگر میڈیا مالکان کو جیل جانے کا اتنا ہی شوق ہے تو یہ شوق پورا کردیں گے.

..